☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في نسيان القرآن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب فضائل القرآن← في نسيان القرآن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 30617 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٨٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن (يزيد) (١) بن أبي زياد عن (٢) عيسى بن (فائد) (٣) قال: حدثني فلان عن سعيد بن عبادة قال: حدثنيه عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (ما) (٤) من أحد يقرأ القرآن ثم ينساه إلا لقي اللَّه وهو أجذم" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن عبادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں ہے کوئی شخص جو قرآن کو پڑھے پھر اس کو بھلا دے مگر یہ کہ وہ اللہ سے ملے گا کوڑھ کی حالت میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31989، ترقيم محمد عوامة 30617)
حديث رقم: 30618 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٩٠ - حدثنا وكيع عن ابن أبي (رواد) (١) عن الضحاك قال: ما تعلم رجل القرآن ثم نسيه إلا بذنب، ثم قرأ الضحاك: ﴿ (وَمَا) (٢) (أَصَابَكُمْ) (٣) مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ﴾ [الشورى: ٣٠] ، ثم قال الضحاك: وأي مصيبة أعظم من نسيان القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی روّاد فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا؛ کسی آدمی نے قرآن سیکھا پھر اس کو بھلا دیا ایسا کسی گناہ کی وجہ سے ہوا۔ پھر آپ نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی اور جو پہنچتی ہے تمہیں کوئی مصیبت سو وہ کمائی ہوتی ہے تمہارے اپنے ہاتھوں کی۔ پھر حضرت ضحاک نے فرمایا: کون سی مصیبت جو قرآن بھولنے سے زیادہ بڑی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31990، ترقيم محمد عوامة 30618)
حديث رقم: 30619 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم (١) أبي أمية عن طلق بن حبيب قال: من تعلم القرآن ثم نسيه من غير عذر حط عنه بكل آية درجة، وجاء يوم القيامة مخصومًا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم ابو امیہ فرماتے ہیں کہ حضرت طلق بن حبیب نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے قرآن سیکھا پھر بغیر کسی عذر کے اسے بھلا دیا۔ تو ہر ایک آیت کے بدلے ایک درجہ کم کردیا جاتا ہے، اور یہ شخص قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ قرآن اس سے جھگڑا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31991، ترقيم محمد عوامة 30619)
حديث رقم: 30620 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٩٢ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن (يزيد) (١) عن الوليد بن عبد اللَّه بن أبي مغيث قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عرضت علي الذنوب فلم أر فيها شيئًا أعظم من حامل القرآن وتاركه" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضر ت عبد اللہ بن ابی مغیث فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے سامنے بہت سے گناہ پیش کیے گئے لیکن میں نے ان گناہوں میں قرآن کو یاد کر کے اس کو بھلا دینے سے زیادہ کوئی بڑا گناہ نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31992، ترقيم محمد عوامة 30620)