☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان الفاظ کا بیان جو حبشہ کی زبان میں نازل ہوئے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← ان الفاظ کا بیان جو حبشہ کی زبان میں نازل ہوئے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 30588 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٦٠ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن (سعد) (١) بن عياض ﴿كَمِشْكَاةٍ﴾ [النور: ٣٥] ، قال: ككوة، بلسان الحبشة] (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عیاض نے ارشاد فرمایا: مشکوٰۃ حبشی زبان میں طاقچہ کو کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31960، ترقيم محمد عوامة 30588)
حدیث نمبر: 30589 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٦١ - [حدثنا وكيع عن عمر بن أبي زائدة عن عكرمة قال: ﴿طه﴾ بالحبشية يارجل] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ابی زائدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: طہ: حبشی زبان میں اے آدمی کے معنی میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31961، ترقيم محمد عوامة 30589)
حدیث نمبر: 30590 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٦٢ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق وعن سعيد بن جبير قال: هو بلسان الحبشة إذا قام نشأ] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: نشأ حبشہ کی زبان میں قام یعنی کھڑے ہونے کے معنی میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31962، ترقيم محمد عوامة 30590)
حدیث نمبر: 30591 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٦٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل (عن أبي إسحاق) (١) عن أبي الأحوص عن أبي موسى ﴿يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِنْ رَحْمَتِهِ﴾ [الحديد: ٢٨] ، قال: أجرين بلسان الحبشة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا: اس آیت میں (تمہیں اس کی رحمت سے دو اجر دیے جائیں گے) حبشہ کی زبان میں دو اجر کے معنی میں مستعمل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31963، ترقيم محمد عوامة 30591)
حدیث نمبر: 30592 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٦٤ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن أبي إسحاق عن عمرو ابن شرحبيل عن عبد اللَّه ﴿إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ﴾ [المزمل: ٦] ، قال: هو بلسان الحبشة: قيام الليل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: ان ناشئۃ الیل (بےشک رات کا اٹھنا): حبشہ کی زبان میں رات کے اٹھنے کو کہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31964، ترقيم محمد عوامة 30592)