☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قرآن پڑھنے والے کی فضیلت کابیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب فضائل القرآن← قرآن پڑھنے والے کی فضیلت کابیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 30572 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٤ - (حدثنا وكيع) (١) حدثنا محمد بن عبد الرحمن السدوسي عن (معفس) (٢) ابن عمران عن أم الدرداء قالت: دخلت على عائشة فقلت: ما فضل ⦗٤٠١⦘ من قرأ القرآن على (من) (٣) لم (يقرأه) (٤) ممن دخل الجنة؟ فقالت عائشة: إن عدد درج الجنة على عدد آي القرآن، فليس أحد ممن دخل الجنة أفضل ممن قرأ القرآن (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معفس بن عمران فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا: جنتی لوگوں میں قرآن پڑھنے والے کی قرآن نہ پڑھنے والے پر کیا فضیلت ہے، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا! بیشک جنت کے درجوں کی تعداد قرآن کی آیتوں کی تعداد کے بقدر ہے۔ کوئی شخص بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا جو قرآن پڑھنے والے سے زیادہ افضل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31944]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31944، ترقيم محمد عوامة 30572)
حدیث نمبر: 30573 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن رافع عن رجل عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: من قرأ القرآن فكأنما استدرجت النبوة بين جنبيه إلا أنه لا يوحى إليه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے قرآن پڑھا، اس نے علوم نبوت کو اپنی پسلیوں کے درمیان لے لیا، گو اس کی طرف وحی نہیں بھیجی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31945، ترقيم محمد عوامة 30573)
حدیث نمبر: 30574 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عمران أبو بشر الحلبي عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا فاقة لعبد يقرأ القرآن، ولا غنى له بعده" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کبھی فاقہ نہیں ہوگا اس بندے کو جو قرآن پڑھتا ہے، اور نہ اس کے بعد کبھی اس کو ایسا غنا نصیب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31946، ترقيم محمد عوامة 30574)
حدیث نمبر: 30575 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبيه عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من قرأ القرآن واتبع ما فيه هداه اللَّه من الضلالة ووقاه يوم القيامة سوء (الحساب) (١) وذلك بأن اللَّه يقول: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى﴾ (٢) [طه: ١٢٣] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن پڑھے اور جو اس میں تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرے۔ تو اللہ اس کو گمراہی سے ہدایت نصیب فرمائیں گے۔ اور اسے قیامت کے دن برے حساب سے بچائیں گے۔ اور یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ نے فرمایا: پس جس نے میری ہدایت کی پیروی کی وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ ہی بدبخت ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31947، ترقيم محمد عوامة 30575)
حدیث نمبر: 30576 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن عكرمة عن ابن عباس قال: ضمن اللَّه لمن قرأ القرآن لا يضل في الدنيا، ولا يشقى في الآخرة، ثم تلا: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى﴾] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ نے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے کے لیے ذمہ لیا ہے کہ وہ دنیا میں گمراہ اور آخرت میں بدبخت نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31948، ترقيم محمد عوامة 30576)
حدیث نمبر: 30577 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن الحكم بن هشام عن عبد الملك بن عمير قال: كان يقال: إن أبقى الناس عقولًا (قَرَأة) (١) القرآن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ اچھی عقل والے وہ ہیں جو قرآن پڑھنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31949، ترقيم محمد عوامة 30577)
حدیث نمبر: 30578 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٥٠ - حدثنا أبو الأحوص (عن عاصم) (١) عن عكرمة قال: من قرأ القرآن لم يرد إلى أرذل العمر ثم (قرأ) (٢) : ﴿لِكَيْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا﴾ [النحل: ٧٠] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص قرآن پڑھے تو وہ ادھیڑ عمر تک نہیں پہنچے گا۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: تاکہ وہ نہ جانے سب کچھ جاننے کے بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31950، ترقيم محمد عوامة 30578)
حدیث نمبر: 30579 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٥١ - حدثنا وكيع عن موسى بن (عبيدة) (١) عن محمد بن كعب قال: من قرأ القرآن فكأنما رأى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ثم قرأ: ﴿وَمَنْ بَلَغَ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ (أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَى) (٢) ﴾ [الأنعام: ١٩] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن کعب نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے قرآن پڑھا گویا اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی، اور ہر وہ شخص جس کو یہ پہونچے کیا تم گواہی دیتے ہو؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31951، ترقيم محمد عوامة 30579)
حدیث نمبر: 30580 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٩٥٢ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن (يزيد) (١) عن الزهري عن معاذ بن جبل قال: من استظهر القرآن كانت له دعوة، إن شاء يعجلها (لدنيا) (٢) ، ⦗٤٠٣⦘ وإن شاء (لآخرة) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے قرآن کو زبانی حفظ کیا تو اس کی ایک دعا قبول ہوتی ہے۔ اگر چاہے تو جلدی ہی دنیا میں مانگ لے اور اگر چاہے تو آخرت کے لیے چھوڑ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31952، ترقيم محمد عوامة 30580)