☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في حسن الصوت بالقرآن
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب فضائل القرآن← في حسن الصوت بالقرآن
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 30556 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٢٨ - حدثنا (حفص) (١) بن غياث ووكيع عن الأعمش عن طلحة عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء بن عازب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"زينوا القرآن بأصواتكم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قرآن کو اپنی آوازوں کے ذریعہ مزین کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31928، ترقيم محمد عوامة 30556)
Hadith No.: 30557 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٢٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: دخل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم المسجد فسمع قراءة رجل (فقال) (١) :"من هذا؟" (فقيل) (٢) : عبد اللَّه بن قيس فقال:"لقد أوتي هذا (من) (٣) مزامير آل داود" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کے قرآن پڑھنے کی آواز سنی تو فرمایا: یہ شخص کون ہے؟ بتلایا گیا: حضرت عبد اللہ بن قیس، تو آپ نے ارشاد فرمایا: البتہ اس شخص کو آل داؤد کی بانسریوں میں سے حصہ دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31929، ترقيم محمد عوامة 30557)
Hadith No.: 30558 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن مالك (بن) (١) مغول عن ابن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد أوتي الأشعري مزمارا من مزامير آل داود" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تحقیق قبیلہ اشعر والوں کو آل داؤد کی بانسریوں میں سے ایک حصہ دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31930، ترقيم محمد عوامة 30558)
Hadith No.: 30559 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣١ - حدثنا شبابة عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لأبي موسى وسمعه يقرأ القرآن:"لقد أوتي أخوكم من مزامير آل داود" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کا قرآن سنا تو ان سے ارشاد فرمایا: تحقیق تمہارے بھائیوں کو مزامیر آل داؤد میں سے حصہ دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31931، ترقيم محمد عوامة 30559)
Hadith No.: 30560 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٢ - (حدثنا) (١) أبو بكر قال: بلغني عن ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله أو نحوه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند کے ساتھ نقل کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31932، ترقيم محمد عوامة 30560)
Hadith No.: 30561 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٣ - حدثنا أبو أسامة عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: قال عمر: حسنوا أصواتكم بالقرآن (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: قرآن کو اپنی آوازوں کے ذریعہ خوبصورت بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31933، ترقيم محمد عوامة 30561)
Hadith No.: 30562 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن ابن أبي مليكة عن عبد ⦗٣٩٨⦘ اللَّه بن أبي نهيك عن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ليس منا من لم يتغن بالقرآن" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قرآن کو خوش الحانی سے نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31934، ترقيم محمد عوامة 30562)
Hadith No.: 30563 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٥ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن أبي سلمة روايةً قال:" (ما) (١) أذن اللَّه لشيء كإذنه لعبده يترنم بالقرآن" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ نے ارشاد فرمایا: اللہ اتنا کسی کی طرف متوجہ نہیں ہوتے جتنا کہ اس بندے کی آواز کو توجہ سے سنتے ہیں جو کلام الٰہی خوش الحانی سے پڑھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31935، ترقيم محمد عوامة 30563)
Hadith No.: 30564 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٦ - (حدثنا) (١) حفص عن ليث عن طاوس قال: كان يقال: أحسن الناس صوتًا بالقرآن أخشاهم للَّه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاو وس فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ لوگوں میں خوبصورت آواز سے قرآن پڑھنے والے وہ لوگ ہیں جو اللہ سے سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31936، ترقيم محمد عوامة 30564)
Hadith No.: 30565 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عبد الكريم عن طاوس سئل (١) من أقرأ الناس؟ قال: (من) (٢) إذا قرأ رأيته يخشى اللَّه، قال: وكان طلق من أولئك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت طاو وس سے پوچھا گیا؛ لوگوں میں سے سب سے اچھا قرآن پڑھنے والا کون شخص ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کو تو دیکھے کہ وہ قرآن پڑھتے ہوئے اللہ سے خوف کھاتا ہے، اور فرمایا: حضرت طلق ان میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31937، ترقيم محمد عوامة 30565)
Hadith No.: 30566 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق قال: كنا مع أبي موسى (فجننا) (١) الليل إلى بستان خرب قال: فقام من الليل فقرأ قراءة حسنة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے۔ پس جب رات ہوگئی تو ہم نے ایک ویران باغ مں م پناہ لی۔ آپ فرماتے ہیں! آپ نے رات کو قیام کیا اور بہت ہی اچھی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31938، ترقيم محمد عوامة 30566)
Hadith No.: 30567 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٩٣٩ - حدثنا (يزيد) (١) بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس أن أبا موسى كان يقرأ ذات ليلة ونساء النبي صلى الله عليه و آله وسلم يستمعن فقيل له فقال: لو علمت لحبرت تحبيرا أو (لشوفت) (٢) (تشويقًا) (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رات کو قرآن کی تلاوت کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات بہت شوق سے سنتی تھیں۔ پس جب انہیں بتلایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے معلوم ہوتا تو میں مزید خوش نما آواز میں پڑھتا یایوں فرمایا: میں اور زیادہ شوق سے پڑھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31939، ترقيم محمد عوامة 30567)