☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في إعراب القرآن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب فضائل القرآن← ما جاء في إعراب القرآن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 17
حديث رقم: 30532 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٣ - (حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة) (١) بن إدريس عن المقبري عن جده (٢) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أعربوا القرآن، والتمسوا (غرائبه) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو اور اس کے اسرار وغرائب تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31903، ترقيم محمد عوامة 30532)
حديث رقم: 30533 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٤ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طلحة عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: أعربوا القرآن (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31904، ترقيم محمد عوامة 30533)
حديث رقم: 30534 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن (عمر) (١) بن (زيد) (٢) قال: كتب عمر إلى أبي موسى: أما بعد فتفقهوا في السنة وتفقهوا في العربية وأعربوا ⦗٣٩٠⦘ القرآن فإنه عربي، (وتمعددوا) (٣) فإنكم معديون (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کی طرف خط لکھا اور فرمایا: حمد وصلوۃ کے بعد۔ پس تم لوگ سنت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو، اور عربی زبان میں سمجھ بوجھ پیدا کرو، اور قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ اس لیے کہ وہ عربی زبان میں ہے، اور تم قبیلہ معد کی طرف خود کو منسوب کرو اس لیے کہ تم قبیلہ معد والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31905]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31905، ترقيم محمد عوامة 30534)
حديث رقم: 30535 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا واصل مولى (أبي) (١) عيينة عن يحيى بن عقيل عن يحيى بن يعمر عن أبي بن كعب قال: تعلموا العربية كما تعلمون حفظ القرآن (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب نے ارشاد فرمایا: تم لوگ عربی زبان کو ایسے سیکھو جیسے قرآن کو زبانی یا د کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31906]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31906، ترقيم محمد عوامة 30535)
حديث رقم: 30536 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٧ - حدثنا (معتمر) (١) عن ليث عن مجاهد عن ابن عمر قال: أعربوا القرآن (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا؛ قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31907]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31907، ترقيم محمد عوامة 30536)
حديث رقم: 30537 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عقبة الأسدي عن أبي العلاء قال: قال عبد اللَّه: أعربوا القرآن فإنه عربي (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ اس لیے کہ وہ عربی زبان میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31908]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31908، ترقيم محمد عوامة 30537)
حديث رقم: 30538 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٠٩ - حدثنا علي بن مسهر عن يوسف بن (صهيب) (١) عن ابن بريدة عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لأن أقرأ آية بإعراب أحب إليّ من أن أقرأ كذا وكذا آية بغير إعراب" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص نے ارشاد فرمایا: میرے لیے قرآن کی ایک آیت کو اعراب کی وضاحت کے ساتھ پڑھنا قرآن کی اتنی اور اتنی آیات کو اعراب کی وضاحت کے بغیر پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31909]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31909، ترقيم محمد عوامة 30538)
حديث رقم: 30539 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٠ - حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يضرب ولده على اللحن (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو غلطی پر مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31910، ترقيم محمد عوامة 30539)
حديث رقم: 30540 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١١ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى قال: قال رجل للحسن: يا أبا سعيد، واللَّه ما أراك تلحن: فقال: يا ابن أخي إني سبقت اللحن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حسن سے کہا: اے ابو سعید! اللہ کی قسم میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ غلطی کرتے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا! اے میرے بھتیجے! سبقت لسانی کی وجہ سے غلطی کرجاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31911، ترقيم محمد عوامة 30540)
حديث رقم: 30541 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٢ - حدثنا أبو أسامة عن عمر بن حمزة قال: أخبرني سالم أن زيد بن ثابت استشار عمر في جمع القرآن فأبى عليه (وقال) (١) : أنتم قوم تلحنون واستشار عثمان فأذن له (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے حضرت عمر سے قرآن جمع کرنے کے بارے میں مشورہ طلب کیا۔ پس آپ نے انکار فرما دیا: اور فرمایا: تم تو ایسے لوگ ہو جو غلطیاں کرتے ہو اور انہوں نے حضرت عثمان سے مشورہ مانگا۔ تو انہوں نے اجازت مرحمت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31912]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31912، ترقيم محمد عوامة 30541)
حديث رقم: 30542 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٣ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن أبي رجاء قال: سألت محمدا عن نقط المصاحف فقال: (١) أخاف أن تزيدوا في الحروف أو تنقصوا منها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے قرآن میں نقطے لگانے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: مجھے خوف ہے کہ تم لوگ حروف میں کمی زیادتی کرو گے۔ اور میں نے حضرت حسن سے پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: کیا تمہیں حضرت عمر کی وہ بات نہیں پہنچی جو انہوں نے خط میں لکھی تھی: کہ تم عربی سیکھو۔ اور اچھے طریقہ سے عبادت کرنا سیکھو۔ اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31913، ترقيم محمد عوامة 30542)
حديث رقم: 30543 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٥ - حدثنا إسحاق بن (سليمان) (١) عن معاوية (بن) (٢) يحيى عن يونس بن ميسرة (الجبلاني) (٣) عن أم الدرداء قالت: إني لأحب أن أقرأه كما أنزل -يعني إعراب القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یونس بن میسرہ الجبلانی فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا: میں پسند کرتی ہوں کہ میں قرآن کو ایسے پڑھوں جیسے وہ اترا ہے۔ یعنی: قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31915، ترقيم محمد عوامة 30543)
حديث رقم: 30544 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن زيد عن يزيد بن حازم عن (سليمان) (١) بن يسار قال: انتهى عمر إلى قوم يقرئ بعضهم بعضًا، فلما رأوا عمر سكتوا فقال: ما كنتم تراجعون؟ قلنا: (كنا) (٢) (نقرئ) (٣) بعضنا بعضًا، فقال: إقرءوا ولا تلحنوا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ایسے لوگوں کے پاس گئے جن میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ پس جب ان لوگوں نے حضرت عمر کو دیکھا تو وہ خاموش ہوگئے۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: تم لوگ کس چیز کا مذاکرہ کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کیا: ہم میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: پڑھو اور غلطی مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31916]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31916، ترقيم محمد عوامة 30544)
حديث رقم: 30545 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٧ - حدثنا جرير عن ثعلبة عن مقاتل بن حيان قال: كلام أهل السماء العربية ثم قرأ: ﴿حم (١) وَالْكِتَابِ الْمُبِينِ (٢) إِنَّا جَعَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ (٣) وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ﴾ [الزخرف: ١ - ٤] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثعلبہ فرماتے ہیں کہ حضرت مقاتل بن حیان نے ارشاد فرمایا: آسمان والوں کی زبان عربی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی: حم۔ قسم ہے کتاب کی جو ہر بات کھول کر بیان کرنے والی ہے، ہم نے ہی اسے بنایا قرآن عربی تاکہ تم سمجھو۔ اور یہ قرآن لوح محفوظ میں ہمارے پاس بہت بلند مرتبہ ہے اور حکمت سے بھرا ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31917]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31917، ترقيم محمد عوامة 30545)
حديث رقم: 30546 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٨ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن مورق قال: قال عمر: تعلموا اللحن والفرائض، فإنه من دينكم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مورّق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: قرآن کا صحیح تلفظ اور فرائض سیکھو۔ پس یہ بھی تمہارے دین میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31918]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31918، ترقيم محمد عوامة 30546)
حديث رقم: 30547 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩١٩ - حدثنا مالك بن إسماعيل قال: حدثنا جعفر الأحمر عن مطرف عن سوادة بن الجعد عن أبي جعفر قال: من فقه الرجل (عرفانه) (١) (اللحن) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سوادہ بن الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: آدمی کا غلطی کو پہچاننا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31919]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31919، ترقيم محمد عوامة 30547)
حديث رقم: 30548 مصنف ابن أبي شيبة
٣١٩٢٠ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن خليد العصري قال: لما قدم علينا سلمان أتيناه (ليستقرئنا) (١) القرآن، فقال: القرآن عربي فاستقرؤه رجلًا عربيًا، فاستقرأنا زيد بن صوحان فكان إذا أخطأ أخذ عليه سلمان، فإذا أصاب قال: أيم اللَّه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خلید العصری فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہمیں قرآن پڑھائیں۔ پس وہ فرمانے لگے: قرآن تو عربی زبان میں ہے۔ پس تم کسی عربی آدمی سے پڑھو۔ تو ہم نے حضرت زید بن صوحان سے پڑھوایا۔ پس جب بھی وہ غلط پڑھتے تو حضرت سلمان ان کو پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست پڑھتے تو فرماتے: اللہ کی قسم ایسے ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31920]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31920، ترقيم محمد عوامة 30548)