☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جب بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں دعا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 30518 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٨٩ - حدثنا هشيم قال: حدثنا عبد العزيز بن صهيب عن أنس بن مالك قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم إذا دخل الخلاء قال:"أعوذ باللَّه من الخبث والخبائث" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے! اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31889]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31889، ترقيم محمد عوامة 30518)
حدیث نمبر: 30519 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٩٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن قاسم الشيباني عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل أحدكم فليقل: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک یہ بیت الخلاء وغیرہ جنوں وغیرہ کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں۔ پس جب بھی تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو تو وہ یوں کہے: اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31890]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31890، ترقيم محمد عوامة 30519)
حدیث نمبر: 30520 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٩١ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن عبد العزيز بن عمر قال: حدثني الحسن بن يناق عن رجل من أصحاب عبد اللَّه بن مسعود (قال) (١) : قال عبد اللَّه: إذا دخلت الغائط فأردت التكشف فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس والنجس والخبث والخبائث والشيطان الرجيم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ایک شاگرد فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جب تم بیت الخلاء میں داخل ہو اور کپڑے اتارنے کا ارادہ کرو تو یوں کہو! اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی سے اور نجاست سے۔ خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، اور شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31891، ترقيم محمد عوامة 30520)
حدیث نمبر: 30521 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٩٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا دخل الخلاء قال: أعوذ باللَّه من الرجس النجس الخبيث المخبث من الشيطان الرجيم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے! میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں گندگی، نجاست سے، خبیث جن سے مرد ہو یا عورت، شیطان مردود سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31892، ترقيم محمد عوامة 30521)
حدیث نمبر: 30522 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٩٣ - حدثنا هشيم عن (أبي) (١) معشر عن عبد اللَّه بن أبي طلبة عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا دخل (الخلاء) (٢) قال:"بسم اللَّه اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں فرماتے: اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31893، ترقيم محمد عوامة 30522)
حدیث نمبر: 30523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٩٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل (عن) (١) الزبرقان العبدي عن الضحاك قال: إذا دخلت الخلاء فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس الخبث المخبث (٢) الشيطان الرجيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان العبدی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: جب تو بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں کہہ؛ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی، نجاست، خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، شیطان مردو د سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31894، ترقيم محمد عوامة 30523)