☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عائشہ کو یوں حکم فرمایا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا میں اختصار کرنے کا حکم فرمایا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عائشہ کو یوں حکم فرمایا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا میں اختصار کرنے کا حکم فرمایا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 30503 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٨٧٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان عن رجل من أهل البصرة قال: أتى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بهدية، وعائشة قائمة تصلي، فأعجبه أن تأكل معه فقال:"يا عائشة أجمعي وأوجزي (قال) (١) : قولي: اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله، وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله، وما قضيت من قضاء فبارك لي فيه واجعل عاقبته إلى خير" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اہل بصرہ میں سے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک ہدیہ لایا گیا۔ اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہی تھیں۔ پس آپ نے چاہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! سمیٹ اور مختصر کر۔ فرمایا: یوں کہو! اے اللہ! میں تجھ سے تمام بھلائی کا سوال کرتی ہوں جو جلدی ملنے والی ہو اور جو دیر سے ملنے والی ہو۔ اور میں تیری پناہ لیتی ہوں تمام برائیوں سے جو جلدی آنے والی ہیں اور جو دیر سے آنے والی ہیں۔ اور تو نے جو بھی فیصلہ فرمایا، پس تو اس فیصلہ میں میرے لیے برکت پیدا فرما، اور اس کے انجام کو اچھا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31873]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31873، ترقيم محمد عوامة 30503)