☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جن لوگوں نے دعا میں ہاتھ بلند کرنے کی رخصت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 30291 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن (سليمان) (١) بن ⦗٣٠٦⦘ عمرو ابن الأحوص قال: (أخبرني) (٢) أبو هلال عن أبي (برزة) (٣) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم دعا على رجلين فرفع يديه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو آدمیوں کے خلاف بد دعا فرمائی تو اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31655]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31655، ترقيم محمد عوامة 30291)
حدیث نمبر: 30292 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٦ - حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن حيان بن عمير عن عبد الرحمن ابن (سمرة) (١) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم رفع يديه حيث صلى في الكسوف (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورج گرہن کی نماز کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31656]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31656، ترقيم محمد عوامة 30292)
حدیث نمبر: 30293 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٧ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد قال: سئل أنس: هل كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يرفع يديه يعني في الدعاء؟ فقال: نعم، شكى الناس إليه ذات جمعة، فقالوا: يا رسول اللَّه، قحط المطر وأجدبت الأرض وهلك المال، (قال) (١) : فرفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے یعنی دعا میں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! لوگوں نے جمعہ کے دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی۔ پس وہ کہنے لگے! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بارش روک دی گئی اور زمین خشک ہوگئی اور مال مویشی ہلاک ہوگئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو بلند کیا۔ یہاں تک کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31657]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31657، ترقيم محمد عوامة 30293)
حدیث نمبر: 30294 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٦٥٨ - حدثنا يحيى بن أبي بكير حدثنا شعبة عن ثابت عن أنس قال: رأيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يرفع (يديه) (١) في الدعاء حتى يرى بياض إبطيه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا میں اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دینے لگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31658، ترقيم محمد عوامة 30294)