☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 30228 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩١ - (١) حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا أراد الرجوع - (يعني) (٢) - من سفره قال:" (آيبون) (٣) تائبون عابدون لربنا حامدون"، وإذا دخل على أهله قال:"توبا توبا لربنا أوبا لا يغادر علينا حوبا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے لوٹنے کا ارادہ فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے: ہم توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں، اور جب اپنے گھر والوں پر داخل ہوتے تو یہ کلمات پڑھتے: ہم توبہ کر رہے، توبہ کر رہے، اپنے رب کی طرف ہی لوٹ رہے ہیں، وہ ہمارا کوئی بھی گناہ نہیں چھوڑے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31591، ترقيم محمد عوامة 30228)
حدیث نمبر: 30229 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن زكريا عن أبي إسحاق عن البراء قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا قفل من سفر قال:"آيبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپس لوٹتے تو یہ کلمات پڑھتے! ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31592، ترقيم محمد عوامة 30229)
حدیث نمبر: 30230 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان إذا رجع من الجيش أو السرايا أو الحج أو العمرة قال: كلما أوفى على ثنية أو (فد فد) (١) كبر ثلاثًا ثم قال:"لا إله إلا اللَّه وحده، صدق وعده، (آيبون) (٢) تائبون عابدون لربنا حامدون" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی لشکر سے یا سرایا سے یا حج یا عمرے سے واپس لوٹتے۔ راوی فرماتے ہیں جب بھی کسی پہاڑی راستہ یا چٹیل میدان پر پہنچتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے: پھر یہ کلمات پڑھتے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنے وعدہ کو سچا کیا ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31593، ترقيم محمد عوامة 30230)
حدیث نمبر: 30231 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩٤ - حدثنا أبو أسامة حدثنا عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ثم ذكر مثله أو نحوه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ما قبل والا ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31594، ترقيم محمد عوامة 30231)
حدیث نمبر: 30232 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (١) سعيد بن عبد الرحمن عن يحيى بن أبي إسحاق عن أنس بن مالك أنه كان مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فلما كان بظهر البيداء أو الحرة قال (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"آيبون تائبون عابدون إن شاء اللَّه لربنا حامدون" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر جب بھی کسی جنگل یا پتھریلی زمین میں ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کلمات پڑھتے: ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اگر اللہ نے چاہا، تو اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31595، ترقيم محمد عوامة 30232)
حدیث نمبر: 30233 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٩٦ - حدثنا هشيم أخبرنا العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا إذا قفلوا قالوا: آيبون إن شاء اللَّه تائبون، لربنا حامدون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ جب صحابہ سفر سے لوٹتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے تھے، ہم لوٹنے والے ہیں اگر اللہ نے چاہا، توبہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31596، ترقيم محمد عوامة 30233)