☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان کلمات کا بیان کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں کے نیچے رکھتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← ان کلمات کا بیان کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں کے نیچے رکھتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 30194 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٥٥٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عثمان بن عبد اللَّه بن موهب عن موسى بن طلحة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كلمات إذا قالهن العبد وضعهن (ملك) (١) في جناحه ثم عرج بهن فلا يمر على ملأ من الملائكة الأصلوا عليهن وعلى قائلهن حتى توضع بين يدي الرحمن: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه، وسبحان اللَّه (إنزاه اللَّه) (٢) عن السوء" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن طلحہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کچھ کلمات ایسے ہیں کہ جب کوئی بندہ ان کلمات کو پڑھتا ہے تو فرشتہ ان کلمات کو اپنے پروں میں رکھتا ہے، پھر ان کلمات کو اوپر لے جاتا ہے۔ پس وہ فرشتوں کے کسی بھی گروہ پر نہیں گزرتا مگر یہ کہ وہ ان کلمات پر اور ان کے کہنے والے پر رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کلمات رحمن کے سامنے رکھ دیے جاتے ہیں: وہ کلمات یہ ہیں: اللہ سب عیبوں سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی ہمت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ اور اللہ پاک ہے۔ یعنی اللہ تمام برائیوں سے پاک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31557، ترقيم محمد عوامة 30194)