☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص دعا میں زیادتی کو نا پسند سمجھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← جو شخص دعا میں زیادتی کو نا پسند سمجھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 30023 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٨٢ - حدثنا عبيد بن (سعيد) (١) عن شعبة عن زياد بن مخراق قال: سمعت قيس بن (عباية) (٢) عن مولى لسعد عن سعد قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنه سيكون قوم يعتدون في الدعاء" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: بیشک عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو دعا میں زیادتی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31382، ترقيم محمد عوامة 30023)
حدیث نمبر: 30024 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٨٣ - حدثنا عفان بن مسلم ثنا حماد بن سلمة أخبرنا سعيد الجريري عن أبي نعامة أن عبد اللَّه بن مغفل سمع ابنه يقول: اللهم إني أسألك القصر الأبيض عن يمين الجنة (إذا دخلتها) (١) ، فقال: أي بني، سل اللَّه الجنة وعذ به من النار، فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سيكون قوم يعتدون في الدعاء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نعامہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن المغفل نے اپنے بیٹے کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا! اے اللہ! میں آپ سے سفید موتیوں کے محل کا سوال کرتا ہوں۔ جنت کے دائیں طرف جب میں اس میں داخل ہوں۔ تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تو اللہ سے جنت کا سوال کر۔ اور جہنم سے اللہ کی پناہ مانگ پس بلاشبہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے۔ عنقریب ایسے لوگ ہوں گے جو دعا میں زیادتی کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31383، ترقيم محمد عوامة 30024)