☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مظلوم کی دعا کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← مظلوم کی دعا کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 29983 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٢ - حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن عبد الملك بن (عمير) (١) عن رجاء بن حيوة عن أبي الدرداء قال: إياك ودعوة المظلوم، فإنها تصعد إلى السماء كشرارات نار حتى يفتح لها (أبواب) (٢) السماء (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رجاء بن حیوہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: تم مظلوم کی بد دعا سے بچو، کیونکہ اس کی بد دعا آسمان کی طر ف ایسے اٹھتی ہے جیسا کہ آگ کی چنگاریاں اٹھتی ہیں یہاں تک کہ اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31342، ترقيم محمد عوامة 29983)
حدیث نمبر: 29984 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٣ - حدثنا وكيع عن زكريا بن إسحاق قال: حدثني يحيى بن عبد اللَّه بن صيفي عن أبي معبد عن ابن عباس عن معاذ بن جبل عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (إياكم) (١) ⦗١٩٣⦘ ودعوة المظلوم، فإنه ليس بينها وبين اللَّه حجاب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مظلوم کی بد دعا سے بچو، کیونکہ اس کے درمیان اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31343، ترقيم محمد عوامة 29984)
حدیث نمبر: 29985 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٤ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن شيبان عن فراس عن عطية (عن) (١) أبي سعيد رفعه قال: اجتنبوا دعوات المظلوم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید مرفوعاً حدیث نقل کرتے ہیں کہ تم لوگ مظلوم کی بددعاؤں سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31344، ترقيم محمد عوامة 29985)
حدیث نمبر: 29986 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٥ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن معن عن عون بن عبد اللَّه قال: أربع لا يحجبن عن اللَّه: دعوة والد راض، وإمام مقسط، ودعوة المظلوم، ودعوة (الرجل) (١) دعاء لأخيه بظهر الغيب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معن سے مروی ہے کہ حضرت عون ابن عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: چار چیزیں ایسی ہیں جو اللہ سے چھپی نہیں رہتیں، رضامند والد کی دعا، عادل امام کی دعا، اور مظلوم کی بد دعا، اور کسی شخص کا اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس کے حق میں دعا کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31345، ترقيم محمد عوامة 29986)
حدیث نمبر: 29987 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٦ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا أبو (معشر) (١) عن سعيد بن أبي سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"دعوة المظلوم مستجابة وإن كان فاجرًا ففجوره على نفسه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مظلوم کی بد دعا قبول کی جاتی ہے اگر وہ گناہگار ہو تو اس کا گناہ اس کے نفس پر بوجھ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31346، ترقيم محمد عوامة 29987)
حدیث نمبر: 29988 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٧ - حدثنا شريك عن (سلم) (١) بن عبد الرحمن عن (ابن) (٢) (الحبناء) (٣) ⦗١٩٤⦘ (عن علي) (٤) قال: ثلاثة لا ترد: دعوتهم الإمام العادل على الرعية (والمظلوم، والوالد لولده) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحبنائ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تین شخص ایسے ہیں جن کی دعا رد نہیں کی جاتی؛ وہ حاکم جو اپنی رعایاپر عدل کرنے والا ہو، اور باپ کی دعا بیٹے کے حق میں، اور مظلوم کی بد دعا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31347، ترقيم محمد عوامة 29988)
حدیث نمبر: 29989 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٨ - حدثنا شريك عن بيان أبي بشر عن عبد الرحمن بن هلال عن أبي الدرداء قال: إياك ودعوة المظلوم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ھلال سے مروی ہے کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: تم مظلوم کی بد دعا سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31348، ترقيم محمد عوامة 29989)
حدیث نمبر: 29990 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٤٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة أن رجلًا أتى معاذًا فقال: أوصني، فقال: إياك ودعوة المظلوم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلمہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت معاذ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: مجھے کچھ وصیت فرما دیں: تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم مظلوم کی بد دعا سے بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31349، ترقيم محمد عوامة 29990)