☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے اسم اعظم کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الدعاء← اللہ کے اسم اعظم کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 29973 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٢ - حدثنا وكيع حدثنا مالك بن مغول عن عبد اللَّه بن بريدة عن (أبيه) (١) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سمع رجلًا يقول: اللهم إني أسألك بأنك أنت اللَّه الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد، فقال:"لقد سأل اللَّه اسمه الأعظم الذي إذا دعي به أجاب وإذا سئل به أعطى" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ ہی کے وسیلہ سے کہ آپ اللہ ہیں، ایک ہیں بےنیاز ہیں کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ وہ کسی سے جنا گیا، اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے، کہ جب اس کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے کچھ مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31332، ترقيم محمد عوامة 29973)
حدیث نمبر: 29974 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٣ - حدثنا وكيع عن أبي خزيمة عن ابن سيرين عن أنس بن مالك قال: سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم رجلًا يقول: اللهم إني أسألك بأن لك الحمد، لا إله إلا أنت وحدك، لا شريك لك، المنان بديع السماوات والأرض ذو الجلال والإكرام، فقال:"لقد سأل اللَّه باسمه الأعظم الذي إذا سئل به أعطى وإذا ⦗١٩٠⦘ دعي به أجاب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں اس وسیلہ سے کہ آپ کے لیے ہی سب تعریف ہے، تیرے سو ا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں ہے، عطا کر کے فخر کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والا، بزرگی اور اکرام والا ہے، تو آپ نے فرمایا: البتہ تحقیق اس شخص نے اللہ کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیا ہے کہ جب اس کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ عطا کرتا ہے، اور جب اس کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31333، ترقيم محمد عوامة 29974)
حدیث نمبر: 29975 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٤ - حدثنا أبو أسامة (حدثنا مسعر) (١) عن عبد الملك بن ميسرة عن ابن سابط أن داعيًا دعا في عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: اللهم إني أسألك باسمك (اللَّه) (٢) الذي لا إله إلا أنت الرحمن الرحيم، بديع السماوات والأرض، وإذا أردت أمرًا فإنما تقول له: كن فيكون، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لقد كدت -أو كاد أن يدعو (باسمه) (٣) (العظيم) (٤) الأعظم" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ ایک دعا مانگنے والے نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں دعا مانگی پس وہ کہنے لگا: اے اللہ! میں آپ سے سوال کرتا ہوں آپ کے نام اللہ کے وسیلہ کے ساتھ کہ نہیں ہے تیرے سوا کوئی معبود، نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے، آسمانوں او زمین کو بغیر نمونے کے پیدا کرنے والا ہے، اور جب تو کسی کام کے کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو تو اس کو کہتا ہے: ہوجا، تو وہ کام ہوجاتا ہے۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: البتہ تو نے یا اس نے اللہ کے اسم اعظم عظمت والے نام کے وسیلہ سے دعا مانگی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31334، ترقيم محمد عوامة 29975)
حدیث نمبر: 29976 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٥ - حدثنا عيسى بن يونس عن (عبيد اللَّه) (١) بن أبي زياد عن شهر بن حوشب عن أسماء بنت يريد قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اسم اللَّه الأعظم في هاتين الآيتين: ﴿وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ﴾ [البقرة: ١٦٣] ، وفاتحة ⦗١٩١⦘ سورة آل عمران: ﴿الم (١) اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کا اسم اعظم ان دو آیتوں میں مذکور ہے: ”اور تمہارا الہ ایک معبود ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو نہایت مہربان، رحم کرنے والا ہے۔“ اور سورة آل عمران کے شروع میں: الٓم۔ اللہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31335، ترقيم محمد عوامة 29976)
حدیث نمبر: 29977 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٦ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن عمير قال: قرأ رجل البقرة وآل عمران فقال كعب: قد قرأ سورتين إن فيهما للاسم الذي إذا دعي به استجاب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے سورة البقرۃ اور آل عمران کی تلاوت کی تو حضرت کعب فرمانے لگے، تحقیق تو نے دو سورتوں کی تلاوت کی ہے، ان دونوں سورتوں میں ایک ایسا نام ہے کہ جب اس نام کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31336، ترقيم محمد عوامة 29977)
حدیث نمبر: 29978 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٧ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب قال: حدثني الحسن بن ثوبان عن هشام بن أبي رقية عن أبي الدرداء وابن عباس أنهما كانا يقولان: اسم اللَّه الأكبر رب رب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن ابی رقیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: اللہ کا سب سے بڑا اونچا نام ہے میرا پروردگار، میرا پروردگار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31337، ترقيم محمد عوامة 29978)
حدیث نمبر: 29979 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٨ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن حبان الأعرج عن جابر بن زيد قال: اسم اللَّه الأعظم: اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حیان الاعرج فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ابن زید نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کا اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31338، ترقيم محمد عوامة 29979)
حدیث نمبر: 29980 مصنف ابن ابی شیبہ
٣١٣٣٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن مسعر عمن سمع الشعبي يقول: اسم اللَّه الأعظم: (اللَّه) (١) ثم قرأ أو قرأت عليه: ﴿هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ﴾ [الحشر: ٢٤] ، إلى آخرها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کا قول سنا ہے: اللہ کا اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ پھر انہوں نے یا میں نے ان پر یہ آیت تلاوت فرمائی، وہ اللہ جو پیدا کرنے والا ہے۔ آیت کے اختتام تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31339، ترقيم محمد عوامة 29980)