☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما كان النبي ﷺ يقوله عند الكرب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← ما كان النبي ﷺ يقوله عند الكرب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 29764 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن عبد الجليل بن عطية قال: حدثني جعفر بن ميمون قال: حدثني عبد الرحمن بن أبي بكرة قال: حدثني أبي: أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كلمات (للمكروب) (١) : اللهم رحمتك أرجو، فلا تكلني إلى نفسي طرفة عين، وأصلح لي شأني كله، لا إله إلا أنت" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پریشانی کے کلمات یوں بیان کیے ہیں: اے اللہ! میں صرف آپ کی رحمت کی امید کرتا ہوں پس مجھے پلک جھپکنے کے بقدر بھی میرے نفس کے سپرد مت فرما، اور میرے تمام معاملات کو درست فرما دے، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31112، ترقيم محمد عوامة 29764)
Hadith No.: 29765 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١٣ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة (عن أبي العالية) (١) عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم-كان يقول عند الكرب:"لا إله إلا اللَّه الحليم الكريم لا إله إلا اللَّه رب السماوات، ورب العرش العظيم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصیبت کے وقت یہ کلمات ادا فرماتے تھے: کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو حکمت والا، سخی ہے، کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے، جو آسمانوں کا رب اور عرش عظیم کا رب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31113، ترقيم محمد عوامة 29765)
Hadith No.: 29766 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: حدثني هلال مولى عمر بن عبد العزيز عن عمر بن عبد العزيز عن عبد اللَّه بن جعفر ⦗١٠٧⦘ (أن) (١) أمه أسماء بنت عميس قالت: علمني يا رسول اللَّه كلمات أقولهن عند الكرب: اللَّه، اللَّه ربي لا (أ) (٢) شرك به شيئا (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت عمیس فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے چند کلمات سکھائے تھے جن کو میں مصیبت و پریشانی کے وقت پڑھتی ہوں:”اللہ، اللہ جو میرا پالنے والا ہے۔ میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31114]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31114، ترقيم محمد عوامة 29766)
Hadith No.: 29767 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١١١٥ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن إسحاق الجزري عن أبي جعفر قال: كلمات الفرج: لا إله إلا اللَّه العلي العظيم، سبحان اللَّه رب العرش الكريم، الحمد للَّه رب العالمين، اللهم اغفر لي وارحمني وتجاوز عني واعف عني فإنك (عفو غفور) (١) . * *
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ کشادگی کے کلمات یہ ہیں: کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے جو کہ بلند شان والا ہے، اللہ ہر عیب سے پاک ہے اور عرش کریم کا رب ہے، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، اے اللہ! میری مغفرت فرما دے اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھ سے درگزر فرما، اور مجھے معاف فرما، پس یقینا تو معاف فرمانے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31115]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31115، ترقيم محمد عوامة 29767)