☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو حمام میں داخل ہو کر کپڑے چوری کر لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو حمام میں داخل ہو کر کپڑے چوری کر لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29636 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد ابن راشد عن مكحول في رجل دخل حمامًا، فأخذ جبة فلبسها بين قميصين قال: يقطع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جو حمام میں داخل ہوا پس اس نے ایک جبہ لیا اور اس کو دو قمیصوں کے درمیان پہن لیا۔ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30976]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30976، ترقيم محمد عوامة 29636)
حدیث نمبر: 29637 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب قال: أخبرني معاوية بن صالح قال: حدثني أبو الزاهرية عن جبير بن نفير عن أبي الدرداء أنه سئل عن سارق الحمام فقال: لا قطع عليه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء سے حمام کے چور کے متعلق پوچھا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30977]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30977، ترقيم محمد عوامة 29637)