☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
گردن میں ہاتھ لٹکا دینے کے بیان میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← گردن میں ہاتھ لٹکا دینے کے بیان میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 29576 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) بن علي بن عطاء بن مقدم عن حجاج عن مكحول عن ابن محيريز عن فضالة بن عبيد [قال: سألته عن تعليق (يد) (٢) (السارق) (٣) في عنقه] (٤) فقال: السنة، قطع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يد رجل ثم علقها في عنقه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید سے میں نے گردن میں ہاتھ لٹکا دینے کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: سنت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30913]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30913، ترقيم محمد عوامة 29576)
حدیث نمبر: 29577 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن الأعمش عن القاسم عن أبيه أن عليًا قطع يد سارق فرأيتها معلقة -يعني في عنقه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا، پس میں نے اسے لٹکا ہوا دیکھا یعنی اس کی گردن میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30914]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30914، ترقيم محمد عوامة 29577)
حدیث نمبر: 29578 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٩١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه أن عليًا قطع يد رجل ثم علقها في عنقه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا پھر آپ نے اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30915]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30915، ترقيم محمد عوامة 29578)