☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جلا وطنی کا بیان، کہاں سے کہاں تک ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جلا وطنی کا بیان، کہاں سے کہاں تک ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 29393 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر نفى إلى فدك (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فدک کی طرف جلا وطن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30716، ترقيم محمد عوامة 29393)
حدیث نمبر: 29394 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن ابن يسار مولى لعثمان قال: جلد عثمان امرأة في زنا، ثم أرسل (بها) (١) مولى له يقال له: المهري إلى خيبر فنفاها إليها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن یسار جو کہ حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں: حضرت عثمان نے ایک عورت کو زنا میں کوڑے مارے پھر آپ نے اس کو اس کے مالک جس کا نام مھری تھا کے ساتھ خیبر بھیج دیا آپ نے اس کو وہاں جلا وطن کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30717، ترقيم محمد عوامة 29394)
حدیث نمبر: 29395 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن (الحي) (١) أن عليًّا نفى إلى البصرة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کی طرف جلا وطن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30718]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30718، ترقيم محمد عوامة 29395)
حدیث نمبر: 29396 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (الأجلح) (١) ⦗٥٠٢⦘ عن أبي إسحاق قال: أتي علي بجارية من همدان فضربها وسيرها إلى البصرة سنة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ھمدان کی ایک باندی لائی گئی۔ آپ نے اسے کوڑے مارے اور آپ نے اسے ایک سال کے لیے بصرہ کی طرف جلا وطن کرکے روانہ کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30719]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30719، ترقيم محمد عوامة 29396)
حدیث نمبر: 29397 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: قلت له في زمن ابن هبيرة: من أين ينفى في الزنى؟ قال: من عمله إلى (عمل) (١) غيره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ کے زمانے میں دریافت کیا: کہاں سے لے کر کہاں تک زنا کی سزا میں جلا وطن کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: اس کے شہر سے دوسرے شہر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30720]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30720، ترقيم محمد عوامة 29397)
حدیث نمبر: 29398 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) (نفى) (٢) إلى خيبر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کی طرف جلا وطن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30721، ترقيم محمد عوامة 29398)
حدیث نمبر: 29399 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : أخبرنا محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر أن أبا بكر نفى رجلًا وامرأة حولًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرصدیق نے ایک آدمی اور ایک عورت کو ایک سال کے لیے جلا وطن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30722، ترقيم محمد عوامة 29399)
حدیث نمبر: 29400 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٧٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن الزهري أن عمر نفى إلى البصرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بصرہ کی طرف جلا وطن کرد یا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30723، ترقيم محمد عوامة 29400)