☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا: اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا: اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 29287 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في اليهودي والنصراني: إن كان أحصن في شركه ثم أسلم ثم أصاب فاحشة قبل أن يحصن في الإسلام قال: يرجم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے یہودی اور عیسائی کے بارے میں مروی ہے اگر وہ اپنے شرک کے زمانے میں شادی شدہ تھے پھر وہ اسلام لے آئے۔ پھر اس نے اسلام میں شادی کرنے سے پہلے کوئی فحش کام کرلیا: آپ نے فرمایا: اسے سنگسار کردیاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30603، ترقيم محمد عوامة 29287)
حدیث نمبر: 29288 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: إحصان اليهودي والنصراني في شركهما إحصان، وليس المجوسي بإحصان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: یہودی اور عیسائی کا شرک کے زمانے میں شادی کرنا تو احصان ہوگا اور مجوسی محصن نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30604، ترقيم محمد عوامة 29288)