☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(في) حسم يد السارق إلى هنا
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الحدود← (في) حسم يد السارق إلى هنا
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 29195 مصنف ابن أبي شيبة
٣٠٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) سفيان عن يزيد بن (خصيفة) (٢) عن (ابن) (٣) ثوبان أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (قطع) (٤) يد رجل ثم حسمه (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ثوبان فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کا ہاتھ کاٹا پھر خون روکنے کے لیے اسے داغ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30508، ترقيم محمد عوامة 29195)
حديث رقم: 29196 مصنف ابن أبي شيبة
٣٠٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يزيد بن خصيفة عن محمد بن عبد الرحمن (رفعه) (١) مثله (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبدالرحمن سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ فعل اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30509، ترقيم محمد عوامة 29196)
حديث رقم: 29197 مصنف ابن أبي شيبة
٣٠٥١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن أبي سفيان أن ابن الزبير أتي بسارق فقطعه، فقال له أبان بن عثمان: (أحسمه) (١) فقال (له) (٢) : إنك به لرحيم، قال: لا، ولكنه من السنة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر کے پاس ایک چور لایا گیا پس آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا اس پر حضرت ابان بن عثمان نے ان سے فرمایا: اس کو داغ دو۔ آپ نے فرمایا: تم تو اس پر بہت رحم کرنے والے ہو۔ آپ نے فرمایا: نہیں لیکن یہ عمل سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30510]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30510، ترقيم محمد عوامة 29197)
حديث رقم: 29198 مصنف ابن أبي شيبة
٣٠٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: من السنة حسم السارق (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: چور کو داغ دینا سنت طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30511]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30511، ترقيم محمد عوامة 29198)
حديث رقم: 29199 مصنف ابن أبي شيبة
٣٠٥١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن أبجر عن سلمة بن كهيل عن (حجية) (١) أن عليًا كان يقطع اللصوص ويحسمهم ويحبسهم ويداويهم، فإذا برؤا (قال) (٢) : ارفعوا أيديكم، فيرفعونها كأنها أيور الحمر (ثم يقول) (٣) : من قطعكم؟ (فيقولون) (٤) : علي، ⦗٤٥٣⦘ (فيقول) (٥) : ولم؟، فيقولون: إنا سرقنا، فيقول: (اللهم) (٦) (اشهد) (٧) (اللهم اشهد) (٨) (٩) اذهبوا (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حجیہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ چوروں کے ہاتھ کاٹتے اور ان کو داغ دیتے پھر ان کو قید کردیتے اور ان کا دو ادوار کرتے۔ پس جب زخم تندرست ہوجاتا فرماتے، اپنے ہاتھوں کو اٹھاؤ سو وہ ان کو اٹھاتے گویا کہ وہ سرخ عضو تناسل ہوں پھر آپ فرماتے: تمہارے ہاتھ کس نے کاٹے؟ وہ جواب دیتے: علی رضی اللہ عنہ نے۔ آپ فرماتے: کیوں کاٹے؟ وہ جواب دیتے۔ ہم نے چوری کی تھی۔ پس آپ فرماتے اے اللہ: تو گواہ رہ اے اللہ! تو گواہ رہ، تم چلے جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30512]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30512، ترقيم محمد عوامة 29199)