☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحدود← جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 29095 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش وأبو الأحوص عن عاصم عن أبي رزين عن ابن عباس قال: من أتى بهيمة فلا حد عليه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس نے جانور سے صحبت کی تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30405]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30405، ترقيم محمد عوامة 29095)
حدیث نمبر: 29096 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم فيمن (أتى) (١) بهيمة قال: يجلد ولا يبلغ به الحد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا: اسے کوڑے مارے جائیں گے اور کوڑوں کو حد کی مقدار تک نہیں پہنچایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30406]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30406، ترقيم محمد عوامة 29096)
حدیث نمبر: 29097 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن عطاء في الذي يأتي البهيمة قال: يعزر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا: اسے تعزیزاً سزا دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30407]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30407، ترقيم محمد عوامة 29097)
حدیث نمبر: 29098 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: ليس على من أتى بهيمة حد، ولا على من رمى بها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرلے اور نہ اس شخص پر جس پر اس بات کا الزام لگا دیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30408]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30408، ترقيم محمد عوامة 29098)
حدیث نمبر: 29099 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: قال عمر: ليس على من أتى بهيمة حد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30409]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30409، ترقيم محمد عوامة 29099)
حدیث نمبر: 29100 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٠٤١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم قال: من أتى بهيمة فلا حد (عليه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جو جانور سے جماع کرے اس پر حد جار ی نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30410]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30410، ترقيم محمد عوامة 29100)