☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چور کو قتل کرنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← چور کو قتل کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 28620 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا دخل اللص دار الرجل فقتله فلا ضرار عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب چور آدمی کے گھر میں داخل ہوا سو اس آدمی نے اسے قتل کردیا تو اس سے کوئی بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29893]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29893، ترقيم محمد عوامة 28620)
حدیث نمبر: 28621 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: (اقتل) (١) اللص، وأنا ضامن (ألا) (٢) تتبعك (منه تبعة) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: چور کو قتل کر دے میں ضامن ہوں کوئی تیرے پیچھے نہ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29894]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29894، ترقيم محمد عوامة 28621)
حدیث نمبر: 28622 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سالم بن عبد اللَّه عن ابن عمر أنه وجد سارقًا في بيته، فأصلت عليه (بالسيف) (١) ، ولو تركناه لقتله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے گھر میں ایک چور کو پایا تو آپ نے اس پر تلوار سے حملہ کردیا۔ اور اگر ہم آپ کو چھوڑ دیتے تو آپ ضرور اسے قتل کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29895، ترقيم محمد عوامة 28622)
حدیث نمبر: 28623 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن حميد بن هلال عن حجير بن الربيع قال: قلت لعمران بن حصين: أرأيت إن دخل عليَّ داخل يريد نفسي ومالي؟ فقال: لو دخل عليَّ داخل يريد نفسي ومالي لرأيت أن قد (حل) (١) لي قتله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجیر بن ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمران بن حصین سے دریافت کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی شخص میری جان اور میرے مال کے ارادے سے مجھ پر داخل ہو تو میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: اگر کوئی مجھ پر میری جان اور میرے مال کے ارادے سے آئے تو میری رائے ہے کہ میرے لیے اس کا قتل حلال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29896، ترقيم محمد عوامة 28623)
حدیث نمبر: 28624 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن قابوس بن المخارق عن أبيه قال: أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم رجل فقال: يا رسول اللَّه الرجل يأتيني يريد مالي، قال:" (ذكره) (١) باللَّه"، قال: فإن لم يذكر، قال:"فاستعن عليه بمن حولك من المسلمين"، قال: فإن لم يكن حولي أحد من المسلمين؟ قال:"فاستعن عليه ⦗٣١٩⦘ بالسلطان"، قال: فإن نأى عني السلطان؟ قال:"فقاتل دون مالك حتى تمنع مالك (و) (٢) تكون في شهداء الآخرة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مخارق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جو آدمی میرے مال کے ارادے سے میرے پاس آئے تو میرے لیے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرو اس نے عرض کی، اگر وہ نصیحت نہ پکڑے تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم اس کے خلاف اپنے اردگرد موجود مسلمانوں سے مدد مانگو، اس نے عرض کی اگر ان میں سے کوئی بھی نہ ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم بادشاہ سے اس کے خلاف مدد مانگو اس نے عرض کی اگر بادشاہ مجھ سے دور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اپنے مال کی حفاظت کرلو اور تم آخرت کے شہدا میں ہوجاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29897، ترقيم محمد عوامة 28624)
حدیث نمبر: 28625 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين قال: سمعته يقول: ما علمت أن أحدًا من المسلمين ترك قتال رجل يقطع عليه الطريق أو يطرقه (في بيته) (١) تأثما من ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میں مسلمانوں میں سے کسی کو نہیں جانتا جس نے ایسے شخص سے قتال کو چھوڑا ہو جو اس پر ڈاکہ ڈال رہا ہو یا رات کو اس کے گھر میں گھس آیا ہو، اس کو گناہ سمجھتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29898، ترقيم محمد عوامة 28625)
حدیث نمبر: 28626 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد (عن) (١) عوف عن الحسن قال: اقتل اللص و (الحروري) (٢) والمستعرض.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عوف فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: چور کو خارجی کو اور خارجیوں میں سے جائزہ لے کر مارنے والوں کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29899، ترقيم محمد عوامة 28626)
حدیث نمبر: 28627 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع قال: أصلت ابن عمر على لص بالسيف، فلو تركناه لقتله (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک چور پر تلوار سے حملہ کردیا پس اگر ہم آپ کو چھوڑ دیتے تو آپ ضرور اسے قتل کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29900، ترقيم محمد عوامة 28627)
حدیث نمبر: 28628 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن طلحة بن عبد اللَّه عن سعيد بن زيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل ⦗٣٢٠⦘ دون ماله فهو شهيد" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو ہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29901، ترقيم محمد عوامة 28628)
حدیث نمبر: 28629 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن عمرو بن (شعيب) (١) عن عبد اللَّه بن عمرو عن النبي ﵇ (٢) قال:"من قتل دون ماله فهو شهيد" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29902]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29902، ترقيم محمد عوامة 28629)
حدیث نمبر: 28630 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (جويبر) (١) عن الضحاك عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل دون ماله فهو شهيد"] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29903، ترقيم محمد عوامة 28630)
حدیث نمبر: 28631 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان عن يزيد بن سنان عن ميمون بن مهران عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قتل دون ⦗٣٢١⦘ ماله فهو شهيد" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کے دوران قتل کردیا گیا تو وہ شہید ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29904، ترقيم محمد عوامة 28631)