☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس غلام کا بیان جس کا آقا اسے مارتا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس غلام کا بیان جس کا آقا اسے مارتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 28618 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان عمر بن الخطاب يُعدي المملوك على سيده (إذا) (١) (استعداه) (٢) قال محمد: استعدى أبي على (أنس) (٣) عمر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن خطاب غلام کی اس کے آقا کے مقابلہ میں مدد کرتے تھے جب بھی وہ آپ سے مدد مانگتا حضرت محمد نے فرمایا: میرے والد نے حضرت انس کے خلاف حضرت عمر سے مدد مانگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29891]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29891، ترقيم محمد عوامة 28618)
حدیث نمبر: 28619 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٨٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن مطرف عن الحارث أن عبدًا أتى عليًا قد وسمه أهله فأعتقه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ایک غلام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جس کے مالک نے اسے داغ کر نشان لگایا تھا پس آپ نے اسے آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29892]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29892، ترقيم محمد عوامة 28619)