☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس مکاتب غلام کا بیان جس کو قتل کردیا جائے یا وہ قتل کردے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس مکاتب غلام کا بیان جس کو قتل کردیا جائے یا وہ قتل کردے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 28439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير [عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يؤدى المكاتب بقدر ما عتق منه دية الحر، وبقدر ما (رق) (١) منه دية العبد" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مکاتب کو ادا کی جائے گی آزاد کی دیت جتنا حصہ اس کا آزاد ہوگا اور غلام کی دیت جتنا حصہ اس کا غلام ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29687]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29687، ترقيم محمد عوامة 28439)
حدیث نمبر: 28440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب عن عكرمة قال: قال علي: يؤدى من المكاتب بقدر ما (أداه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مکاتب کو اس کی ادائیگی کے بقدر آزاد کی دیت ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29688]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29688، ترقيم محمد عوامة 28440)
حدیث نمبر: 28441 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير] (١) أن عليًا ومروان كانا يقولان: (في المكاتب) (٢) يؤدى منه دية الحر بقدر ما (أداه) (٣) ، وما (رق) (٤) (منه) (٥) دية العبد (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت مروان مکاتب کے بارے میں فرمایا کرتے تھے: اس کو آزاد کی دیت ادا کی جائے گی بقدر اس ادائیگی کے جو اس نے کردی ہے اور جتنا حصہ اس کا غلام ہے اتنی غلام کی دیت ادا کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29689]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29689، ترقيم محمد عوامة 28441)
حدیث نمبر: 28442 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز قال: جراحة المكاتب جراحة عبد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرکایا: مکاتب کے زخم کی دیت وہی ہے جو غلام کے زخم کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29690]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29690، ترقيم محمد عوامة 28442)
حدیث نمبر: 28443 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: تؤدى جراحته بحساب ما أدى.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس کے زخم کی دیت اس کی ادائیگی کے حساب سے دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29691]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29691، ترقيم محمد عوامة 28443)
حدیث نمبر: 28444 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن (عباد) (١) بن منصور عن حماد عن إبراهيم عن (شريح) (٢) قال: جراحة المكاتب جراحة عبد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: مکاتب کے زخم کی دیت وہی ہے جو غلام کے زخم کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29692]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29692، ترقيم محمد عوامة 28444)