☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی نے کسی آدمی کو عمداً قتل کردیا پس اس کو قید کرلیا جائے گا تا کہ اس سے اس کا قصاص لیاجائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← آدمی نے کسی آدمی کو عمداً قتل کردیا پس اس کو قید کرلیا جائے گا تا کہ اس سے اس کا قصاص لیاجائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 28348 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد عن أبي العلاء عن أبي هاشم (١) عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ایسے آدمی کے بارے میں کہ جس کو عمداً قتل کردیا گیا تھا پس قاتل کو قید کرلیا گیا تا کہ مقتول کے بدلہ اسے قتل کردیا جائے۔ پس ایک آدمی آیا اس نے اس قاتل کو غلطی سے قتل کردیا کہ اس کی دیت قیدی کے گھر والوں کے لیے ہوگی اور حضرت عطاء نے فرمایا: پہلے مقتول کے گھر والوں کو اس کی دیت ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29589، ترقيم محمد عوامة 28348)
حدیث نمبر: 28349 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن [الحسن قال: الدية لأهل المقتول.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: دیت مقتول کے گھر والوں کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29592، ترقيم محمد عوامة 28349)
حدیث نمبر: 28350 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٥٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن] (١) حماد مثل قول الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد سے بھی حضرت حسن بصری جیسا قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29593، ترقيم محمد عوامة 28350)