☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس چھوٹے بچہ کا بیان جس کا دانت توڑ دیا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس چھوٹے بچہ کا بیان جس کا دانت توڑ دیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 28102 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن جندب (القاص) (١) (٢) عن أسلم (مولى) (٣) عمر عن عمر أنه قضى في سن الصبي إذا (سقطت) (٤) قبل أن يثغر (ببعير) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم جو کہ حضرت عمر کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بچے کے دانت میں ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا جب کہ وہ پوری طرح نکلنے سے پہلے ہی توڑ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29333، ترقيم محمد عوامة 28102)
حدیث نمبر: 28103 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: ليس في سن الصبي إذا لم يثغر إلا الألم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا: بچہ کے دانت میں جب کہ وہ نکلنے سے پہلے ہی توڑ دیا گیا درد کے سوا کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29334، ترقيم محمد عوامة 28103)
حدیث نمبر: 28104 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) عبد الرحيم (عن) (٢) ابن سا لم عن الشعبي قال: إذا أصاب سنه ولم (يثغر) (٣) ففيه حكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب بچہ کا دانت توڑ دیا جائے اس حال میں کہ وہ نکلا نہیں تھا تو اس میں قاضی کا فیصلہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29335، ترقيم محمد عوامة 28104)
حدیث نمبر: 28105 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في غلام صغير لم يثغر كسر (سن) (١) غلام آخر، قال: عليه الغرم (بقدر) (٢) ما يرى الحكم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب نے ایسے چھوٹے بچہ کے بارے میں جس کا دانت نہ نکلا ہو اور اس نے کسی دوسرے بچہ کا دانت توڑ دیا۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اس پر تاوان لازم ہوگا جو فیصلہ کنندہ مناسب سمجھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29336، ترقيم محمد عوامة 28105)
حدیث نمبر: 28106 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: في سن الصبي إذا لم يثغر، قال: ينظر فيه (ذوا) (١) عدل، (فإن) (٢) نبتت جعل له شيء، وإن لم تنبت كان كسن الرجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے بچہ کے دانت کے بارے میں جبکہ وہ نکلا ہو یوں ارشاد فرمایا: اس بارے میں دو عادل دیکھیں گے اگر دانت نکل آیا تو اس کے لیے کوئی چیز مقرر کردیں گے اور اگر دانت نہ نکلا تو وہ آدمی کے دانت کی مانند ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29337، ترقيم محمد عوامة 28106)