☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلا م کو قتل کردے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدمی کا بیان جو اپنے غلا م کو قتل کردے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 28079 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣١٠ - حدثنا أبو بكر قاله: حدثنا عبد الرحيم (١) عن قتادة عن الحسن عن سمرة بن جندب قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من قتل عبده قتلناه ومن جدع عبده جدعناه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا! جس شخص نے اپنے غلام کو قتل کیا ہم بدلے میں اسے قتل کریں گے اور جس نے اپنے غلام کی ناک کاٹ دی تو ہم اس کی ناک کاٹ دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29310، ترقيم محمد عوامة 28079)
حدیث نمبر: 28080 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣١١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: إذا قتل عبده عمدًا قتل به] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص نے اپنے غلام کو عمداً قتل کردیا تو بدلے میں اس شخص کو قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29311، ترقيم محمد عوامة 28080)
حدیث نمبر: 28081 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: يقتل به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ سے مروی ہے حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اس قاتل کو بھی بدلے میں قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29312، ترقيم محمد عوامة 28081)
حدیث نمبر: 28082 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يقتل عبده عمدًا قال: أراه يقتل به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا جو اپنے غلام کو عمداً قتل کردے؟ آپ نے فرمایا! میری رائے میں اس شخص کو بدلے میں قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29313، ترقيم محمد عوامة 28082)