☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص یوں کہے! مسلمان کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← جو شخص یوں کہے! مسلمان کو کسی کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 28042 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن (مطرف) (١) عن الشعبي (عن أبي جحيفة) (٢) قال: قلنا لعلي: هل عندكم من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم شيء سوى القرآن، ⦗١٦٧⦘ فقال: لا، والذي فلق الحبة وبرأ النسمة إلا أن يعطي اللَّه رجلًا فهما في كتاب اللَّه وما في هذه الصحيفة، قال: قلت: وما في هذه الصحيفة؟ قال: العقل وفكاك الأسير ولا يقتل مسلم بكافر (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے پاس قرآن مجید کے سوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کوئی حدیث وغیرہ موجود ہے؟ اس پر آپ نے فرمایا: نہیں! قسم ہے اس ذات کی جس نے دانے کو وجود بخشا اور ہر جاندار کو پیدا کیا مگر جو کچھ اللہ نے کسی آدمی کو قرآن مجید میں فہم عطا کی ہے اور جو کچھ اس صحیفہ میں ہے راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اس صحیفہ میں کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: دیت کے احکام قیدی کو چھڑانا اور یہ کہ کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29267، ترقيم محمد عوامة 28042)
حدیث نمبر: 28043 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي (زائدة) (١) عن محمد بن إسحاق عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا يقتل مؤمن بكافر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کسی مومن کو کافر کے بدلہ قتل نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29268، ترقيم محمد عوامة 28043)
حدیث نمبر: 28044 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن معقل عن عطاء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يقتل مسلم بكافر، ولا ذو عهد في عهده" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی عہد والے کو اسکے معاہدے کے دوران۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29269]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29269، ترقيم محمد عوامة 28044)
حدیث نمبر: 28045 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن مسهر عن بن أبي (عروبة) (١) عن قتادة عن أبي المليح أن رجلًا من قومه رمى رجلًا يهوديًّا بسهم فقتله، فرفع إلى عمر بن الخطاب فأغرمه أربعة آلاف ولم يُقدْ منه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الملیح نے ارشاد فرمایا: کہ میری قوم میں سے ایک شخص نے ایک یہودی آدمی کو تیر مار کر قتل کردیا۔ پس یہ معاملہ حضرت عمر بن خطاب کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس شخص پر چار ہزار درہم کا تاوان ڈالا اور اس کو قصاصاًقتل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29270]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29270، ترقيم محمد عوامة 28045)
حدیث نمبر: 28046 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: سئل (عمن) (١) يقتل يهوديًّا أو نصرانيًا قال: لا يقتل (مؤمن) (٢) بكافر وإن قتله عمدًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے متعلق پوچھا گیا جس نے کسی یہودی یا عیسائی کو قتل کردیا ہو؟ آپ نے فرمایا: کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا اگرچہ مومن نے اسے عمداً قتل کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29271]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29271، ترقيم محمد عوامة 28046)
حدیث نمبر: 28047 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن نمير عن عبد الملك عن عطاء قال: لا يقتل الرجل المسلم باليهودي ولا بالنصراني، ولكن يغرم الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: مسلمان آدمی کو یہودی اور عیسائی کے بدلہ قصاصاً قتل نہیں کیا جائے گا لیکن اس کو دیت کی ادائیگی کا ذمہ دار بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29272]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29272، ترقيم محمد عوامة 28047)
حدیث نمبر: 28048 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: قال علي: من السنة أن لا يقتل (مؤمن) (١) (بكافر) (٢) ، ولا حر بعبد (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا! سنت میں ہے کہ کسی مومن کو کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی آزاد کو غلام کے بدلے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29273]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29273، ترقيم محمد عوامة 28048)