☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ہنکانے والا اور آگے چلنے والا!کیا ان پر کچھ لازم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← ہنکانے والا اور آگے چلنے والا!کیا ان پر کچھ لازم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 27877 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن قتادة عن خلاس عن علي أنه كان يضمن القائد والسائق والراكب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاگے چلنے والے کو ہنکانے والے کو اور سواری پر سوار کو ضامن بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29088، ترقيم محمد عوامة 27877)
حدیث نمبر: 27878 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٨٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي جعين عن شريح.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح اور حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: آگے چلنے والے کو ہنکانے والے اور سوار کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29089، ترقيم محمد عوامة 27878)
حدیث نمبر: 27879 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: إذا ساق الرجل دابته سوقًا رقيقًا فلا ضمان عليه وإذا ⦗١٣٥⦘ (أعنف) (٢) في سوقها فأصابت فهو ضامن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ آدمی اپنی سواری کو نرم انداز میں ہنکا رہا ہو تو اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا اور جب وہ جانوروں کو ہنکانے میں سختی برت رہا تھا اور کوئی نقصان ہوگیا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29092، ترقيم محمد عوامة 27879)
حدیث نمبر: 27880 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: يضمن السائق والقائد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ہنکانے والے کو اور آگے چلنے والے کو ضامن بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29093، ترقيم محمد عوامة 27880)
حدیث نمبر: 27881 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد عن عمر بن عامر عن قتادة عن خلاس عن علي قال: إذا كان الطريق واسعًا فلا ضمان عليه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب راستہ کشاد ہ ہو تو ہنکانے والے پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29094، ترقيم محمد عوامة 27881)
حدیث نمبر: 27882 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: يغرم القائد، قلت: والسائق يغرم عن اليد والرجل؟ قال: زعموا أنه يغرم عن اليد، (فراددته) (١) ، فقال: يقول: الطريق الطريق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا قائد یعنی آگے چلنے والے کو جرمانہ کیا جائے گا۔ میں نے پوچھا! کیا ہنکانے والے کو بھی ہاتھ اور پاؤں پر چوٹ لگنے کی وجہ سے جرمانہ کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: وہ ”راستہ، راستہ“ کی آواز لگائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29095، ترقيم محمد عوامة 27882)
حدیث نمبر: 27883 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن الحسن (بنت الحر) (١) عن الحكم قال: إن السائق والقائد والراكب يغرم ما أصابت دابته بيد أو رجل نفحت أو ضربت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن حر فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا، یقینا ہنکانے والا آگے چلنے والا اور سوار جرمانہ ادا کریں گے جب ان کی سواری ہاتھ یا پاؤں سے تکلیف پہنچائے اور کچل دے یا کسی کو مار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29096، ترقيم محمد عوامة 27883)
حدیث نمبر: 27884 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن ليث عن طاوس قال: يضمن القائد والسائق والراكب ما أصابت بمقدمها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: آگے چلنے والے کو، ہنکانے والے کو اور سوار کو ضامن بنایا جائے گا جب ان کی سواری اگلی ٹانگوں سے کسی کو تکلیف پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29097، ترقيم محمد عوامة 27884)