☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے لیے اس کنیت کا اختیار کرنا مکرو ہ ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کے لیے اس کنیت کا اختیار کرنا مکرو ہ ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 27206 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٧٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن عُلّي عن أبيه أن رجلًا أكتنى بأبي عيسى فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن عيسى لا أب له" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عُلیّ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کسی آدمی نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا عیسیٰ کے والد نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28374، ترقيم محمد عوامة 27206)
حدیث نمبر: 27207 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٧٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد اللَّه بن عمر بن حفص عن زيد بن أسلم عن أبيه أن عمر ضرب ابنًا له اكتنى بأبي عيسى وقال: إن عيسى ليس له أب] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اپنے ایک بیٹے کو مارا جس نے ابو عیسیٰ کنیت اختیار کی اور فرمایا: یقینا حضرت عیسیٰ کے کوئی والد نہیں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28375، ترقيم محمد عوامة 27207)