☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو بخل کے بارے میں ذکر کی گئیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو بخل کے بارے میں ذکر کی گئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 18
حدیث نمبر: 27139 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٠٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي كثير عن عبد اللَّه بن عمرو عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إياكم والشح فإنه أهلك من (١) قبلكم، أمرهم بالقطيعة فقطعوا، وبالبخل فبخلوا، ⦗٥٠٨⦘ وبالفجور ففجروا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لالچ کرنے سے بچو: کیوں کہ لالچ نے پہلے لوگوں کو قطع رحمی پر ابھارا انہوں نے قطع رحمی کی، بخل پر ابھارا انہوں نے بخل کیا اور بےحیائی پر ابھارا انہوں نے بےحیائی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28307، ترقيم محمد عوامة 27139)
حدیث نمبر: 27140 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٠٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن صفوان بن سليم عن حصين بن اللجلاج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يجتمع الشح والإيمان في جوف رجل مسلم" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بخل اور ایمان کسی مسلمان آدمی کے اندر جمع نہیں ہوسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28308، ترقيم محمد عوامة 27140)
حدیث نمبر: 27141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٠٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن موسى بن علي عن أبيه عن عبد العزيز بن مروان عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"شر ما في الرجل شح هالع وجبن خالع" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ آدمی میں پائی جانے والی بری عادت: حد سے زیادہ کنجوسی اور دل دہلا دینے والی بزدلی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28309، ترقيم محمد عوامة 27141)
حدیث نمبر: 27142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٠ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن (المنكدر) (١) عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو قد جاء مال البحرين (لقد) (٢) أعطيتك كذا وكذا،، فأتيت أبا بكر (فقلت) (٣) : تبخل عني، قال: وأي داء أدوأ من البخل؟ ما سألتني (من) (٤) مرة إلا وأنا أريد أن أعطيك (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر بحرین کا مال آگیا تو میں تجھے اتنا اور اتنا مال عطا کروں گا۔ راوی کہتے ہیں۔ میں حضرت ابوبکر کے پاس آیا۔ اور میں نے کہا: آپ مجھ سے بخل کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کون سی بیماری ہے جو بخل سے زیادہ خطرناک ہے؟ تم نے مجھ سے ایک مرتبہ بھی نہیں مانگا مگر یہ کہ میں نے ارادہ کرلیا کہ میں تمہیں عطا کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28310، ترقيم محمد عوامة 27142)
حدیث نمبر: 27143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن جامع بن شداد عن الأسود بن هلال قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه فقال (له) (١) : خشيت أن تصيبني هذه الآية: ﴿وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ﴾ [الحشر: ٩] الآية، ما أستطيع أن أعطي شيئًا أطيق منعه، قال عبد اللَّه: ذاك البخل (٢) ، وبئس الشيء البخل (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود بن ھلال فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آ کر کہنے لگا: مجھے ڈر ہے کہ میں قرآن مجید کی اس آیت { وَمَنْ یُوقَ شُحَّ نَفْسِہِ } کا مصداق نہیں بن پاؤں گا کیونکہ مجھ میں چیزوں کو خرچ کرنے کی طاقت نہیں بلکہ روکنے کی طاقت ہے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ یہ بخل ہے اور بخل بدترین چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28311، ترقيم محمد عوامة 27143)
حدیث نمبر: 27144 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٢ - حدثنا أبو أسامة عن (كهمس) (١) (٢) عن (أبي) (٣) العلاء عن ابن (الأحمس) (٤) قال: قلت لأبي ذر حديث بلغني عنك تحدث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال: سمعته منه وقلته فذكر:"ثلاثة (يشنوهم) (٥) اللَّه: (البخيل) (٦) والمنان والمختال" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ رب العزت کا ان پر غصہ ہوگا: بخیل شخص، احسان جتانے والا اور تکبر کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28312، ترقيم محمد عوامة 27144)
حدیث نمبر: 27145 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٣ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان وعبد اللَّه بن الحارث عن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم اني أعوذ بك من البخل" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: ترجمہ؛ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل کرنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28313، ترقيم محمد عوامة 27145)
حدیث نمبر: 27146 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر أن النبي ﵇ كان يتعوذ من البخل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بخل سے پناہ مانگتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28314، ترقيم محمد عوامة 27146)
حدیث نمبر: 27147 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٥ - حدثنا شبابة قال: حدثنا يونس (عن) (١) أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر عن النبي ﵇ مثله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28315، ترقيم محمد عوامة 27147)
حدیث نمبر: 27148 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٦ - حدثنا وكيع عن هشام عن قتادة عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يتعوذ من البخل (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بخل سے پناہ مانگا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28316، ترقيم محمد عوامة 27148)
حدیث نمبر: 27149 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر (عن حجاج) (١) عن سليمان بن سحيم عن طلحة بن عبيد اللَّه بن كريز قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه جواد يحب الجود ويحب معالي الأخلاق ويكره سفسافها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت فیاض ہیں اور فیاضی کو پسند کرتے ہیں اور بلند اخلاق کو پسند کرتے ہیں اور اخلاق کی گراوٹ کو ناپسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28317، ترقيم محمد عوامة 27149)
حدیث نمبر: 27150 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: كان للنبي صلى الله عليه و آله وسلم (من) (١) سعد بن عبادة جفنة تدور معه حيثما دار من نسائه وكان يقول في دعائه:"اللهم ارزقني مالًا فإنه لا يصلح الفعال إلا المال" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت سعد بن عبادہ کی طرف سے ایک پیالہ ملا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہی گھومتا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی ازواج مطہرات کے پاس چکر لگاتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی دعا میں یوں فرماتے تھے: اے اللہ! مجھے مال عطاء فرما: اس لیے کہ کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جاسکتا مگر مال سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28318، ترقيم محمد عوامة 27150)
حدیث نمبر: 27151 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣١٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه أن سعد بن عبادة كان يدعو: اللهم هب لي حمدًا وهب لي مجدًا لا مجد إلا بفعال، ولا فعال إلا بمال، اللهم لا يصلحني القليل ولا أصلح عليه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ دعا فرمایا کرتے تھے: ترجمہ: اے اللہ! تو مجھے شکر کی توفیق عطا فرما اور عزت و بزرگی عطا فرما اور عزت و بزرگی حاصل نہیں ہوتی مگر کسی کارنامہ کی وجہ سے اور کارنامہ نہیں ہوتا مگر مال کے ذریعہ۔ اے اللہ! تھوڑا مال مجھے نفع نہیں پہنچا سکتا اور نہ میں اس پر مصالحت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28319، ترقيم محمد عوامة 27151)
حدیث نمبر: 27152 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٢٠ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام عن أبيه قال: أدركت سعد بن عبادة وهو ينادي على أُطُمِهِ: من أحب شحمًا (و) (١) لحمًا فليأت سعد بن عبادة، ثم أدركت ابنه بعد ذلك يدعو به، ولقد كنت أمشي في طريق المدينة وأنا شاب فمر علي عبد اللَّه بن عمر (متطلعًا) (٢) إلى أرضه بالعالية فقال: يا فتى (٣) انظر هل ترى على أُطُم سعد بن عبادة أحدًا ينادي؟ فنظرت فقلت: لا، فقال: صدقت (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن عبادہ کو پایا کہ وہ اپنے بلند مکان پر یوں ندا لگا رہے تھے: جو شخص چربی اور گوشت کو محبوب رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ سعد بن عبادہ کے پاس آجائے۔ راوی فرماتے ہیں: پھر اس کے بعد میں نے ان کے بیٹے کو یہ ندا لگاتے ہوئے پایا۔ اور میں زمانۂ جوانی میں مدینہ کے راستہ میں چل رہا تھا کہ مجھ پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا گزر ہوا جو جنگل میں اپنی زمین کی طرف جا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: اے جوان! ذرا دیکھو کہ کوئی سعد بن عبادہ کے بلند گھر میں ندا لگا رہا ہے؟ میں نے دیکھا۔ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تم نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28320، ترقيم محمد عوامة 27152)
حدیث نمبر: 27153 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٢١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا هشام عن أبيه قال: كان قيس بن سعد بن عبادة ارتحل نحو المدينة ومعه أصحاب، فجعل ينحر كل يوم جزورًا حتى ⦗٥١٢⦘ بلغ (صرار) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد بن عبادہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔ تو آپ روزانہ اونٹ ذبح کرتے تھے یہاں تک کہ آپ مدینہ کے قریب حرار مقام تک پہنچ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28321، ترقيم محمد عوامة 27153)
حدیث نمبر: 27154 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم عن (ابن سيرين) (١) قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا أمسى قسم ناسًا من أهل الصفة بين أناس من أصحابه، فكان الرجل يذهب بالرجل، والرجل بالرجلين، والرجل بالثلاثة، حتى ذكر عشرة، قال: فكان سعد بن عبادة يرجع إلى أهله (كل ليلة) (٢) بثمانين (منهم) (٣) يعشيهم (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب شام ہوجاتی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصحابِ صفہ کو صحابہ کے درمیان تقسیم فرما دیتے۔ پھر ایک صحابی ایک کو لے جاتے اور ایک صحابی دو لوگوں کو لے جاتے اور ایک صحابی تین لوگوں کو لے جاتے۔ یہاں تک کہ آپ نے دس کا ذکر کیا۔ اور فرمایا: حضرت سعد بن عبادہ ہر رات کو ان میں سے آٹھ لوگوں کو لے کر لوٹتے اور ان کو رات کا کھانا کھلاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28322، ترقيم محمد عوامة 27154)
حدیث نمبر: 27155 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن (عبيد اللَّه) (١) بن عبد اللَّه عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أجود من الريح المرسلة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتی ہوئی ہوا سے بھی زیادہ فیاض تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28323، ترقيم محمد عوامة 27155)
حدیث نمبر: 27156 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٢٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : (حدثنا) (٢) يحيى بن آدم قال: (حدثنا) (٣) إبراهيم بن سعد عن الزهوي عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٥١٣⦘ أجود الناس بالخير، وكان أجود ما يكون حين يلقاه جبريل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں خیر کے اعتبار سے سب سے زیادہ فیاض تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت اور زیادہ بڑھ جاتی تھی جب سے حضرت جبریل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28324، ترقيم محمد عوامة 27156)