☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو حسد کے بارے میں منقو ل ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو حسد کے بارے میں منقو ل ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27125 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٩٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: لما رفع اللَّه موسى نجيًا رأى رجلًا متعلقًا بالعرش فقال: يا رب من هذا؟ قال: (عبد من عبادي صالح إن شئت أخبرتك بعمله) ، قال: يا رب أخبرني، قال: (كان لا يحسد الناس ما، آتاهم (اللَّه) (١) من فضله) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن میمون نے ارشاد فرمایا: جب اللہ رب العزت نے حضرت موسیٰ کو سرگوشی کے لیے عزت بخشی، تو آپ نے ایک آدمی کو عرش سے چمٹا ہوا دیکھا۔ آپ نے پوچھا: اے پروردگار! یہ کون شخص ہے؟ اللہ رب العزت نے فرمایا: میرے بندوں میں سے نیک بندہ ہے۔ اگر تم چاہو تو میں تمہیں اس کے عمل کے متعلق بتلاؤں؟ آپ نے عرض کی، اے پروردگار! مجھے بتلائیے۔ اللہ رب العزت نے فرمایا: یہ شخص لوگوں سے حسد نہیں کرتا ان چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اپنے فضل سے عطا کی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28293، ترقيم محمد عوامة 27125)
حدیث نمبر: 27126 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد الرقاشي عن أنس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الحسد ليأكل الحسنات كما تأكل النار الحطب" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا حسد نیکیوں کو ایسے ہی کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28294، ترقيم محمد عوامة 27126)
حدیث نمبر: 27127 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٩٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن يزيد الرقاشي عن (الحسن) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كاد الحسد أن يغلب القدر، وكادت الفاقة أن تكون كفرًا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریب ہے کہ حسد تقدیر پر غالب آجائے اور قریب ہے کہ فقر و فاقہ کفر کا سبب بن جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28295، ترقيم محمد عوامة 27127)
حدیث نمبر: 27128 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٩٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي رجاء عن الحسن: ﴿وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أُوتُوا﴾ [الحشر: ٩] ، قال: الحسد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اس آیت کے متعلق: ترجمہ: اور نہیں پاتے اپنے دلوں میں کوئی حاجت اس چیز کی جو انہیں دی جائے۔ آپ نے فرمایا: حسد مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28296، ترقيم محمد عوامة 27128)