☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقول لابن غيره: يا بني
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في الرجل يقول لابن غيره: يا بني
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 27085 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٣ - حدثنا محبوب القواريري عن الصعب بن حكيم عن أبيه عن جده قال: أتيت عمر بن الخطاب فجعل يقول: يا ابن أخي، ثم سألني فانتسبت له، فعرف أن أبي لم يدرك الإسلام، فجعل يقول: يا بني (يا بني) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریک بن غلہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کے پاس تھا تو آپ مجھے کہتے تھے: اے میرے بھتیجے! پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا: تو میں نے ان کو اپنا نسب بیان کیا۔ انہوں نے جان لیا کہ میرے والد نے اسلام قبول نہیں کیا۔ پھر آپ نے یوں کہنا شروع کردیا: اے میرے بیٹے اے میرے بیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28253]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28253، ترقيم محمد عوامة 27085)
Hadith No.: 27086 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) إسماعيل عن قيس عن المغيرة ابن شعبة قال: (ما) (٢) سأل (رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أحد) (٣) عن الدجال أكثر مما سألته فقال:"أي بني وما (يصيبك) (٤) منه" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضر ت مغیرہ بن شعبہ نے ارشاد فرمایا: کسی نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دجال کے بارے میں اتنا نہیں پوچھا جتنا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تجھے اس سے کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28254، ترقيم محمد عوامة 27086)
Hadith No.: 27087 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٥ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبي وجزة السعدي عن رجل من مزينة ⦗٤٩٣⦘ عن عمر بن أبي سلمة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أتي بطعام فقال: يا عمر يا بني سم اللَّه وكل بيمينك وكل مما يليك (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن ابی سلمہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمر، اے میرے بیٹے! اللہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھانا کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28255، ترقيم محمد عوامة 27087)
Hadith No.: 27088 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبو عوانة عن الجعد (أبي) (١) عثمان عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال (٢) :"يا بني" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28256، ترقيم محمد عوامة 27088)
Hadith No.: 27089 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عمارة بن زاذان عن مكحول الأزدي قال: سئل ابن عمر عن الرجل يحرم من سمرقند أو من خراسان أو من الكوفة فقال: يا ليتنا (ننفلت) (١) من وقتنا يا بني (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول ازدی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس کو سمر قند یا خراسان یا کوفہ سے روک دیا گیا تھا، آپ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کاش ہم نے بھی وقت سے چھٹکارا پا لیا ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28257، ترقيم محمد عوامة 27089)
Hadith No.: 27090 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي (جمرة) (١) قال: حدثنا إياس (بن) (٢) قتادة عن قيس بن عباد أن أبي بن كعب قال له: يا بني لا (يسؤوك) (٣) اللَّه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب نے ان سے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! اللہ تمہارا برا نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28258، ترقيم محمد عوامة 27090)
Hadith No.: 27091 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٥٩ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن علي أنه قال: (يا) (١) بني (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قابوس کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے میرے بیٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28259، ترقيم محمد عوامة 27091)
Hadith No.: 27092 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٦٠ - حدثنا إسحاق بن سليمان (الرازي) (١) عن نعيم قال: سألت عاصمًا عن قول اللَّه: ﴿فَنَادَاهَا مِنْ تَحْتِهَا﴾ [مريم: ٢٤] ؟ قال: مَنْ تحتها مفتوحة، قلت: عمن (تروي؟) (٢) قال: عن زر يا بني.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نعیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عاصم سے اللہ رب العزت کے قول { فَنَادَاہَا مِنْ تَحْتِہَا } کے متعلق پوچھا: تو آپ نے فرمایا: { مِنْ تَحْتَہَا } ہے فتح کے ساتھ۔ میں نے پوچھا: آپ نے کس سے روایت کی؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! حضرت زر سے! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28260، ترقيم محمد عوامة 27092)
Hadith No.: 27093 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٨٢٦١ - [حدثنا مروان بن معاوية عن الزبرقان قال: قال لي أبو وائل: يا بني] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے مجھ سے فرمایا: اے میرے لاڈلے بیٹے! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28261، ترقيم محمد عوامة 27093)