☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ ایسی بات کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ ایسی بات کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 27034 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٠٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن أبي أمامة بن سهل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يقل أحدكم إني خبيث النفس، وليقل: إني لقس النفس" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ بن سھل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی یوں مت کہے کہ: میں برے نفس والا یا بدباطن ہوں بلکہ وہ یوں کہے میں معیوب نفس والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28202، ترقيم محمد عوامة 27034)
حدیث نمبر: 27035 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٠٣ - حدثنا ابن عيينة عن هشام عن أبيه عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا يقل أحدكم خبثت نفسي، وليقل: لقست نفسي" (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں کوئی یوں مت کہے: میں بدباطن ہوں بلکہ کہے کہ میں معیوب نفس والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28203]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28203، ترقيم محمد عوامة 27035)
حدیث نمبر: 27036 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن سماك الحنفي قال: سمعت ابن عباس يكره أن يقول (الرجل) (١) : إني كسلان (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک حنفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یوں کہنے کو کہ میں سست ہوں، مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28204]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28204، ترقيم محمد عوامة 27036)
حدیث نمبر: 27037 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن أبي راشد أن أختًا لعبيد بن عمير استشفعت (لرجل) (١) عليه فقالت: إنما هو باللَّه وبك، فغضب (فقال) (٢) : إنما هو باللَّه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو راشد فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر کی بہن نے ان سے کسی آدمی کی سفارش کی۔ تو یوں کہا: بیشک وہی ہے اللہ کی قسم اور آپ کی قسم۔ آپ کو غصہ آگیا اور فرمایا بیشک وہی ہے اللہ کی قسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28205]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28205، ترقيم محمد عوامة 27037)
حدیث نمبر: 27038 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢٠٦ - حدثنا أبو أسامة عن سفيان عن مختار (بن فلفل) (١) قال: سمعت عمر بن عبد العزيز يكره أن يقول: اللهم تصدق علي، ولكن ليقل: اللهم امنن علي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو سنا کہ وہ یوں کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے کہ اے اللہ! تو ہم پر صدقہ فرما۔ لیکن یوں کہا کرتے: اے اللہ! ہم پر احسان فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28206]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28206، ترقيم محمد عوامة 27038)