☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مشک خوشبو لگانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← مشک خوشبو لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26880 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٠٤٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (خليد) (١) بن جعفر عن أبي (نضرة) (٢) عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم ذكر (٣) المسك فقال:"هو أطيب طيبكم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشک کا ذکر کیا اور فرمایا کہ یہ تمہاری خوشبوؤں میں پاکیزہ ترین خوشبو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28040، ترقيم محمد عوامة 26880)
حدیث نمبر: 26881 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٠٤١ - [حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين عن ابن عمر قال: أطيب (طيبكم) (١) المسك] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: تمہاری خوشبوؤں میں پاکیزہ ترین خوشبو مشک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28041، ترقيم محمد عوامة 26881)
حدیث نمبر: 26882 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٠٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) إبراهيم بن إسماعيل (٢) عن عبيد مولى سلمة عن سلمة أنه كان إذا توضأ أخذ المسك فمسح به وجهه ويديه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ جب وضو کرتے تو مشک خوشبو لیتے اور اسے اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مل لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28042، ترقيم محمد عوامة 26882)
حدیث نمبر: 26883 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٠٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن قيس عن الشعبي قال: كان عبد اللَّه بن جعفر يسحق المسك ثم يجعله على يافوخه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن جعفر مشک کو پیس کر اس کا سفوف بناتے پھر اسے اپنے سر کے اوپر والے حصہ میں ڈال لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28043، ترقيم محمد عوامة 26883)
حدیث نمبر: 26884 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٠٤٤ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا وكيع عن الربيع عن ابن سيرين قال: لا بأس بالمسك للحي والميت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا کہ زندہ اور مردہ کے مشک لگانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28044، ترقيم محمد عوامة 26884)