☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کلام کی پسندیدہ چیزوں کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← کلام کی پسندیدہ چیزوں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26819 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن شيخ قال: سمعت ابن عمر أو جابرا قال: كان في كلام رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (ترتيل) (١) أو ترسيل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یا حضرت جابر ان دونوں حضرات میں سے کوئی ایک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام میں خوش الحانی یا وضاحت ہوتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27978]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27978، ترقيم محمد عوامة 26819)
حدیث نمبر: 26820 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (أبي العميس) (١) عن عطية عن ابن عمر قال: (الانبعاق) (٢) في الكلام من (شقاشق) (٣) الشيطان (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: زیادہ فصیح کلام شیطان کے منہ کے جھاگ کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27979، ترقيم محمد عوامة 26820)
حدیث نمبر: 26821 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٨٠ - حدثنا وكيع عن (سفيان عن) (١) أسامة عن الزهري (عن عروة) (٢) عن عائشة قالت: كان كلام رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (كلامًا) (٣) فصلًا، يفهمه كل من سمعه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام ایسا واضح ہوتا تھا ہر سننے والا اس کو سمجھ جاتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27980، ترقيم محمد عوامة 26821)
حدیث نمبر: 26822 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٨١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا نافع بن عمر (الجمحي) (١) عن بشر بن عاصم عن (أبيه) (٢) عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٣) ، (قال) (٤) نافع: أراه رفعه، قال: إن اللَّه يبغض البليغ من الرجال الذي يتخلل بلسانه تخلل (الباقرة) (٥) بلسانها (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت آدمیوں میں سے اس آدمی سے دشمنی رکھتے ہیں جو زبان ہلا ہلا کر فصیح کلام کرتا ہے گائیوں کے زبان سے چارہ ہلانے کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27981، ترقيم محمد عوامة 26822)
حدیث نمبر: 26823 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن عبد الملك بن (عمير) (١) قال: قام رجل فتكلم بين يدي النبي صلى الله عليه و آله وسلم حتى أزبد شدقاه فقال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"تعلموا وإياكم و (شقائق) (٢) الكلام، فإن (شقاشق) (٣) الكلام من (الشيطان) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کھڑے ہو کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کلام کیا یہاں تک کہ اس نے اپنے منہ سے جھاگ نکالا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سیکھو اور منہ پھاڑ کر کلام کرنے سے بچو، اس لیے کہ منہ پھاڑ کر کلام کرنا شیطان کے منہ سے نکلنے والے جھاگ کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27982، ترقيم محمد عوامة 26823)