☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ خود کو کسی کی طرف منسوب کرے حالانکہ ایسی بات نہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ خود کو کسی کی طرف منسوب کرے حالانکہ ایسی بات نہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 26628 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٨٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن سعد وأبي بكرة كلاهما (قال: سمعته) (١) أذناي ووعاه قلبي محمدا صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من ادعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد اور حضرت ابو بکرہ یہ دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ ہمارے کانوں نے سنا اور ہمارے دل نے اس بات کو محفوظ کیا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص کسی کو غیر باپ کی طر ف منسوب کرے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس شخص پر حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27785، ترقيم محمد عوامة 26628)
حدیث نمبر: 26629 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن مجاهد عن (عبد اللَّه) (١) بن عمرو رفعه قال: من ادعى إلى غير أبيه فلن يريح ريح الجنة، فلما رأى ذلك نعيم بن أبي أمية، وكان معاوية أراد أن يدعيه قال لمعاوية: إنما أنا سهم من كنانتك (فاقذفني) (٢) حيث شئت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً حدیث بیان فرمائی کہ جو شخص کسی کو غیر باپ کی طرف منسوب کرے، وہ ہرگز جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکے گا۔ جب نعیم بن ابی امیہ نے یہ معاملہ دیکھا اس حال میں کہ حضرت معاویہ کا ارادہ تھا کہ وہ اس کو غیر باپ کی طرف منسوب کریں تو اس نے حضرت معاویہ سے فرمایا: بیشک میں تو آپ کے ترکش کا ایک تیر ہوں آپ جہاں چاہیں مجھے پھینک دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27786، ترقيم محمد عوامة 26629)
حدیث نمبر: 26630 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من تولى غير مواليه فعليه لعنة اللَّه والملائكة والناس أجمعين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ جو شخص اپنے آقا کے علاوہ کسی سے تعلق رکھے تو اس پر اللہ کی، ملائکہ کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27787، ترقيم محمد عوامة 26630)
حدیث نمبر: 26631 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٨٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) سعيد بن أبي عروبة عن (قتادة عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم عن) (٢) عمرو بن خارجة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم خطبهم وهو على راحلته وإن راحلته لَتَقْصعَ (بجِرَّتها) (٣) وإن لعابها (ليسيل) (٤) بين كتفي فقال:"من ادعى إلى غير أبيه أو تولى غير مواليه فعليه لعنة ⦗٣٦٠⦘ اللَّه، لا يقبل (٥) منه صرف ولا عدل"، -أو قال:"عدل ولا صرف" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن خارجہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے خطاب فرمایا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر تھے اور سواری کا جانور جگالی کر رہا تھا اور اس کی رال اس کے کندھوں کے درمیان بہہ رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کسی کو غیر باپ کی طرف منسوب کرلے، یا جو شخص اپنے آقا کے علاوہ کسی سے تعلق جوڑے تو اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ اور اس کی کوئی فرض عبادت اور نفلی عبادت قبول نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27788، ترقيم محمد عوامة 26631)
حدیث نمبر: 26632 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٨٩ - حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن الحارث عن أبي سلمة عن سعيد بن زيد قال: أشهد أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (سمعته) (١) يقول:"من تولى مولى بغير اذنه فعليه لعنة اللَّه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گواہ بنتا ہوں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص اپنے آقا کی اجازت کے بغیر کیل کو آقا بنائے تو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27789، ترقيم محمد عوامة 26632)
حدیث نمبر: 26633 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٩٠ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن عبد اللَّه (بن) (١) (مرة) (٢) عن أبي معمر قال: قال أبو بكر: كفر باللَّه من ادعى نسبًا لا يعلم، وتبرأ من نسب وإن دق (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا: اپنے نسب کو چھوڑ کر کسی دوسرے خاندان کی طرف منسوب ہونے والے نے کفر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27790، ترقيم محمد عوامة 26633)
حدیث نمبر: 26634 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٩١ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن شرحبيل بن مسلم قال: سمعت أبا أمامة الباهلي يقول: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من ادعى إلى غير أبيه (أو) (١) انتمى إلى غير مواليه، فعليه لعنة اللَّه (التابعة) (٢) إلى يوم القيامة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ باھلی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ جو کسی کو غیر باپ کی طر ف منسوب کرائے اور جو خود کو اپنے آقا کے علاوہ کسی سے منسوب کرے تو اس پر قیامت کے دن تک مسلسل اللہ کی لعنت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27791، ترقيم محمد عوامة 26634)
حدیث نمبر: 26635 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٧٩٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب عن عبد اللَّه بن عثمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من ادعى إلى غير أبيه (أو تولى غير مواليه) (١) فعليه لعنة اللَّه والملائكة والناس أجمعين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی غیر باپ کی طر ف اپنی نسبت کرے یا جو اپنے آقا کے علاوہ کسی سے تعلق جوڑے تو اس پر اللہ کی اور ملائکہ کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27792، ترقيم محمد عوامة 26635)