☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اجازت طلب کرنے کا بیان کتنی مرتبہ اجازت طلب کی جائے گی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اجازت طلب کرنے کا بیان کتنی مرتبہ اجازت طلب کی جائے گی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26490 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا داود (عن) (١) أبي (٢) نضرة عن ⦗٣١٣⦘ أبي سعيد أن أبا موسى استأذن على عمر ثلاثًا فلم يأذن له، قال: فانصرف فأرسل إليه عمر: ما ردك؟ قال: استأذنت الاستئذان الذي أمرنا به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، ثلاثًا فإن أذن لنا دخلنا وإن لم يؤذن لنا رجعنا، قال: (لتأتيني) (٣) على هذا ببينة (أو) (٤) لأفعلن وأفعلن، فأتى مجلس قومه فناشدهم، فشهدوا له، فخلى عنه (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے حضرت عمر سے تین مرتبہ اجازت طلب کی پس آپ نے ان کو اجازت نہیں دی تو آپ واپس لوٹ آئے۔ حضرت عمر نے ان کو قاصد بھیج کر بلایا اور پوچھا؟ کسی چیز نے تمہیں واپس لوٹایا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے تین مرتبہ اجازت طلب کی جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا تھا کہ اگر ہمیں اجازت مل جائے تو ہم داخل ہوں اور اگر اجازت نہ ملے تو ہم واپس لوٹ آئیں۔ حضرت عمر نے فرمایا: تم اس بات پر کوئی گواہی لاؤ۔ ورنہ میں ایسا اور ایسا کروں گا، (میں تمہیں سزا دوں گا) تو وہ لوگوں کی ایک مجلس میں آئے اور لوگوں کو قسم دے کر اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے ان کے حق میں گواہی دی پھر حضرت عمر نے ان کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27647، ترقيم محمد عوامة 26490)
حدیث نمبر: 26491 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٨ - حدثنا حفص بن غياث عن عمرو عن الحسن قال: قال علي: الأولى (إذن) (١) ، والثانية مؤامرة، والثالثة عزمة، إما أن يؤذنوا وإما أن يردوا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: پہلی مرتبہ اجازت ہوتی ہے، اور دوسری مرتبہ مشورہ ہوتا ہے اور تیسری مرتبہ پختہ عزم ہوتا ہے یا تو وہ اجازت دیں یا وہ لوٹا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27648، ترقيم محمد عوامة 26491)
حدیث نمبر: 26492 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٩ - حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن قال: الاستئذان ثلاث، فإن أذن لك، وإلا فارجع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اجازت تین بار طلب کی جاتی ہے اگر تمہیں اجازت دے دی جائے تو ٹھیک ورنہ واپس لوٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27649]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27649، ترقيم محمد عوامة 26492)