☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور کو دیر تک کھڑا رکھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جانور کو دیر تک کھڑا رکھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26486 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن المبارك عن (سعيد) (١) بن أبي أيوب عن عطاء بن دينار قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تتخذوا ظهور الدواب كراسي لأحاديثكم، فرب راكب مركوية هي خير منه وأطوع للَّه ﷿ وأكثر ذكرًا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن دینار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے جانوروں کی پشتوں کو اپنی باتوں کے لیے کرسیاں مت بناؤ۔ اس لیے کہ بہت سی سواریاں سوار سے بہتر ہوتی ہیں کہ وہ اللہ کی فرمانبردار بہت زیادہ ذکر کرنے والی ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27643، ترقيم محمد عوامة 26486)
حدیث نمبر: 26487 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن سعيد (الزبيدي) (١) عن إبراهيم التيمي أن عمر كره الوقوف على الدابة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ عمر نے جانور کو زیادہ دیر تک کھڑا رکھنے کو مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27644، ترقيم محمد عوامة 26487)
حدیث نمبر: 26488 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٦٤٥ - [حدثنا وكيع عن كامل عن حبيب قال: كان يكره طول الوقوف على الدابة] (١) ، وأن تضرب وهي (محسنة) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کامل فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب سواری کو زیادہ دیر تک کھڑا رکھنے کو اور اس کو مارنے کو مکروہ سمجھتے تھے حالانکہ وہ احسان کرنے والی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27645، ترقيم محمد عوامة 26488)