☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سونے کے وقت آگ بجھانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← سونے کے وقت آگ بجھانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 26435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩١ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن سالم عن أبيه أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تتركلوا النار في بيوتكم حين تنامون" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ سوتے وقت اپنے گھروں میں آگ کو جلتا ہوا مت چھوڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27591، ترقيم محمد عوامة 26435)
حدیث نمبر: 26436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن بريد بن عبد اللَّه (عن) (١) أبي (بردة) (٢) عن أبي موسى قال: احترق بيت بالمدينة على أهله، فحدث النبي صلى الله عليه و آله وسلم بشأنهم فقال:"إنما هذه النار عدو لكم فإذا نمتم فاطفئوها (عنكم) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبردہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے ارشاد فرمایا: مدینہ میں ایک گھر جل گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان گھرو الوں کی حالت بیان کی گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک آگ تمہاری دشمن ہے، پس جب تم سونے لگو تو اس کو بجھا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27592، ترقيم محمد عوامة 26436)
حدیث نمبر: 26437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٣ - حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن أبي الزبير عن جابر قال: أمرنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ونهانا، فأمرنا أن نطفئ سرجنا (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کچھ حکم ارشاد فرمایے اور چند باتوں سے منع فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اپنے چراغوں کو بجھا دیا کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27593، ترقيم محمد عوامة 26437)
حدیث نمبر: 26438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك (عن عطاء) (١) قال: كان يكره أن ندع (السرج) (٢) حتى (نصبح) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء چراغ کو صبح تک جلتا ہوا چھوڑ دینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27594، ترقيم محمد عوامة 26438)
حدیث نمبر: 26439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٥ - حدثنا يحيى بن سعيد (القطان) (١) عن محمد بن أبي يحيى عن أبيه عن أبي سعيد قال: قال (لنا) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوم الحديبية:"لا توقدوا نارا بليل"، ثم قال:"أوقدوا واصطنعوا فإنه لن يدرك (قوم) (٣) مدكم ولا صاعكم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: تم رات کے وقت آگ مت جلاؤ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جلاؤ اور آگ بجھا دو۔ کیونکہ کوئی قوم تمہارے مد اور تمہارے صاع کو نہیں پا سکے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27595، ترقيم محمد عوامة 26439)
حدیث نمبر: 26440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عمرو) (١) بن طلحة عن (أسباط) (٢) بن نصر عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا نمتم (فأطفئوا) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم سونے لگو تو آگ کو بجھا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27596، ترقيم محمد عوامة 26440)