☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
یہودی اور نصرانی کے لیے یوں دعا کی جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← یہودی اور نصرانی کے لیے یوں دعا کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 26340 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٩١ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة أن يهوديًا حلب للنبي صلى الله عليه و آله وسلم ناقة فقال:"اللهم جمله"، فاسودّ (شعره) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو یوں دعا دی: اے اللہ! تو اس کو خوبصورت بنا دے، پس اس کے بال سیاہ ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27491]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27491، ترقيم محمد عوامة 26340)
حدیث نمبر: 26341 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٩٢ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس أن يقول لليهودي: هداك اللَّه] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ار شاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ تم یہودی کو یوں کہو: ھداک اللہ۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27492]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27492، ترقيم محمد عوامة 26341)
حدیث نمبر: 26342 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٩٣ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: جاء يهودي إلى النبي ﵇ فقال: ادع اللَّه لي، فقال:" (كثر) (١) اللَّه مالك وولدك، وأصح جسمك وأطال عمرك" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے میرے حق میں دعا فرما دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تیرے حال اور تیری اولاد کو بڑھا دے اور تیرے جسم کو صحت مند کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27493]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27493، ترقيم محمد عوامة 26342)
حدیث نمبر: 26343 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٩٤ - حدثنا الفضل عن أبي سنان عن سعيد بن جبير قال: لو قال لي فرعون: بارك اللَّه فيك، لقلت: وفيك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: اگر فرعون بھی مجھے کہے: بارک اللّٰہ فیک: اللہ تجھ میں برکت دے تو میں بھی کہوں گا اور تجھ میں بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27494]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27494، ترقيم محمد عوامة 26343)