☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص اپنے پیچھے چلنے کو ناپسند سمجھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جو شخص اپنے پیچھے چلنے کو ناپسند سمجھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26330 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن توطأ أعقابهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: صحابہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ ان کے پیچھے چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27481، ترقيم محمد عوامة 26330)
حدیث نمبر: 26331 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سويد بن عمرو الكلبي عن حماد بن سلمة عن ثابت عن شعيب بن (عبد اللَّه) (١) [بن عمرو عن أبيه قال: ما رئي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأكل متكئًا قط ولا يطأ عقبه رجلان] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کبھی نہیں دیکھا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ٹیک لگا کر کھانا کھایا ہو اور نہ ہی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے دو آدمی چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27482، ترقيم محمد عوامة 26331)
حدیث نمبر: 26332 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٤٨٣ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش) (١) عن إبراهيم التيمي عن الحارث بن سويد أن عمارًا دعا على رجل قال: اللهم إن كان كاذبًا فابسط له (في) (٢) الدنيا، واجعله موطأ العقبين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ایک آدمی کو یوں بد دعا دی۔ اے اللہ! اگر یہ شخص جھوٹا ہے تو تو اس کے لیے دنیا کو کشادہ کر دے اور اس کو ایسا بنا دے کہ اس کے پیچھے پیچھے لوگ چلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27483، ترقيم محمد عوامة 26332)