☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقول (للرجل): حياك الله من كرهه، حتى يقول: بالسلام
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في الرجل يقول (للرجل): حياك الله من كرهه، حتى يقول: بالسلام
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 26283 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن سيرين.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم اور حضرت حماد دونوں حضرات بالترتیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اور حضرت ابراہیم ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جب تو یوں کہے حیَّاک اللہ۔ اللہ تجھے زندہ رکھے۔ تو تم اس کے ساتھ سلام بھی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27429، ترقيم محمد عوامة 26283)
Hadith No.: 26284 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٣٢ - حدثنا معتمر بن سليمان عن (عبد المجيد) (١) قال: كان (الحسن) (٢) يكره أن يقول الرجل: (حياك اللَّه) (٣) إلا أن يقول بالسلام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الحمید فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری یوں کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے: حَیَّاک اللَّہُ۔ مگر یہ کہ وہ سلام بھی کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27432، ترقيم محمد عوامة 26284)
Hadith No.: 26285 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٣٣ - حدثنا حسين بن علي (عن) (١) عيينة عن محمد بن سوقة قال: جاءنا ميمون بن مهران فقال له رجل: حياك اللَّه، فقال: لا تقل هكذا، هذه تحية (الشباب) (٢) ولكن قل: (حياكم) (٣) اللَّه (بالسلام) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سوقہ فرماتے ہیں حضرت میمون بن مہران ہمارے پاس تشریف لائے تو ایک آدمی نے ان سے یوں کہا: حَیَّاک اللَّہُ۔ اللہ آپ کو زندہ رکھے۔ آپ نے فرمایا: ایسے مت کہو۔ یہ تو نوجوانوں کا سلام ہے۔ لیکن یوں کہو۔ حَیَّاکُمَ اللَّہُ بِالسَّلاَمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27433، ترقيم محمد عوامة 26285)
Hadith No.: 26286 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٤٣٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون إذا قال الرجل للرجل: حياك اللَّه، أن يقول: بالسلام.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: صحابہ پسند کرتے تھے کہ جب ایک آدمی کسی آدمی کو یوں کہے، حَیَّاک اللَّہُ۔ تو وہ سلام بھی ساتھ کہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27434، ترقيم محمد عوامة 26286)