☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کا بیان جو تعلیم سکھلائے اور غلطی کرنے پر مارے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس شخص کا بیان جو تعلیم سکھلائے اور غلطی کرنے پر مارے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26163 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يضرب ولده على اللحن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو غلطی کرنے پر مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27307، ترقيم محمد عوامة 26163)
حدیث نمبر: 26164 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن عمر بن زيد قال: كتب عمر إلى أبي موسى: أما بعد فتفقهوا في السنة، وتفقهوا في العربية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو خط لکھا اور فرمایا: حمد و صلوۃ کے بعد، تم لوگ سنت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو، اور عربی زبان میں بھی سمجھ بوجھ پیدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27308، ترقيم محمد عوامة 26164)
حدیث نمبر: 26165 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: قال سليمان بن داود (لابنه) (١) : من أراد أن (يغيظ) (٢) عدوه فلا يرفع العصا عن (٣) ولده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد نے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے دشمن کو غصہ دلانا چاہے تو اس کو چاہیے کہ اپنے بچوں سے لاٹھی مت اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27309، ترقيم محمد عوامة 26165)
حدیث نمبر: 26166 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣١٠ - حدثنا ابن عليه عن ابن عون عن محمد قال: كانوا (١) يقولون: أكرم ولدك وأحسن أدبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا: صحابہ فرمایا کرتے تھے کہ اپنے بچے کی عزت کرو اور اس کو اچھا ادب سکھلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27310، ترقيم محمد عوامة 26166)
حدیث نمبر: 26167 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣١١ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: سئل محمد عن النحو قال: (لا) (١) أعلم به بأسًا إن لم يكن فيه (بغي) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت امام محمد سے اس بارے میں پوچھا؟ آپ نے فرمایا: میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اگر اس میں کوئی سرکشی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27311، ترقيم محمد عوامة 26167)