☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 26048 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن طارق بن شهاب قال: كان بين خالد بن الوليد وبين سعد كلام، قال: فتناول رجل خالدًا عند سعد، قال: (فقال) (١) سعد: مه، فإن ما بيننا لم يبلغ ديننا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید اور حضرت سعد کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوئی، تو ایک آدمی حضرت سعد کے پاس حضرت خالد کو بُرا بھلا کہنے لگا، حضرت سعد نے فرمایا: رک جاؤ، بیشک جو لڑائی ہمارے درمیان ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچتی! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27187، ترقيم محمد عوامة 26048)
حدیث نمبر: 26049 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٨٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن زيد بن (صوحان) (١) قال: قال عمر: ما يمنعكم إذا رأيتم الرجل (يخرق) (٢) أعراض الناس لا (تغيروا) (٣) عليه؟ قالوا: نتقي لسانه، قال: (ذاك) (٤) أدنى أن تكونوا شهداء (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن صوحان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تمہیں کس چیز نے روک دیا کہ جب تم نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ لوگوں کی عزتیں خراب کر رہا ہے اور تمہیں اس پر غیرت تک نہیں آئی، لوگوں نے عرض کیا: ہم تو اس کی زبان سے بچتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: یہ تو اور بھی گھٹیا بات ہے کہ تم گواہ بن رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27188، ترقيم محمد عوامة 26049)
حدیث نمبر: 26050 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٨٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن قيس أن عمرو بن العاص مر على بغل ميت فقال لأصحابه: (لأن) (١) يأكل أحدكم من هذا حتى (يملأ) (٢) بطنه خير من أن يأكل لحم أخيه المسلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن العاص ایک مردار خچر کے پاس سے گزرے تو اپنے اصحاب سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی ایک اس کو کھائے یہاں تک کہ اس کا پیٹ بھر جائے یہ بہت بہتر ہے اس بات سے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کا گوشت کھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27189، ترقيم محمد عوامة 26050)
حدیث نمبر: 26051 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٠ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم قال: حدثنا العلاء عن أبيه عن أبي هريرة عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنه (قيل) (٢) (له) (٣) : ما الغيبة يا رسول اللَّه؟ قال: [" (ذكرك) (٤) أخاك بما يكره" قال: أفرأيت إن كان في أخي ما أقول يا رسول اللَّه؟ قال] (٥) :"إن كان في أخيك ما تقول فقد اغتبته، وإن لم يكن فيه ما تقول فقد بهته" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! غیبت کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ تو اپنے بھائی کی وہ بات ذکر کرے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو، آپ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اگر وہ بات میرے بھائی میں موجود ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جو بات کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود ہے تو تحقیق تم نے اس کی غیبت بیان کی اور جو بات تم کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود نہیں ہے تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27190، ترقيم محمد عوامة 26051)
حدیث نمبر: 26052 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩١ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن (الحكم عن) (١) ابن (لأبي) (٢) الدرداء أن رجلا وقع في رجل فرد عنه آخر، فقال أبو الدرداء: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (٣) :"من (ذب) (٤) عن عرض أخيه كان له حجابا من النار" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء کے ایک بیٹے نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کی غیبت بیان کی تو دوسرے آدمی نے اس کو روک دیا۔ اس پر حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرے گا تو یہ اس کے لیے جہنم سے آڑ بن جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27191، ترقيم محمد عوامة 26052)
حدیث نمبر: 26053 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ابن عون قال: وقع رجل (في رجل) (١) فرد عليه آخر (فقالت) (٢) أم الدرداء: لقد غبطتك، إنه من ذب عن عرض أخيه وقاه اللَّه، - (قال: مسعر) (٣) - نفح أو لفح النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عون فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کی غیبت بیان کی تو دوسرے آدمی نے اس کی بات واپس لوٹا دی۔ اس پر حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا: تحقیق مجھے تجھ پر رشک ہے۔ اس لیے کہ جو شخص اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو جہنم کی ہوا کے جھونکے سے یا جہنم کی جلا دینی والی آگ سے محفوظ فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27192، ترقيم محمد عوامة 26053)
حدیث نمبر: 26054 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٣ - حدثنا شريك عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: إذا قلت ما في الرجل فلم تزكه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب تم نے وہ بات بیان کی جو آدمی میں موجود ہو تو تم نے اس کی پاکی بیان نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27193، ترقيم محمد عوامة 26054)
حدیث نمبر: 26055 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٤ - حدثنا ابن عيينة عن زياد بن علاقة عن أسامة (بن) (١) شريك قال: شهدت الأعراب يسألون (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: علينا حرج في كذا وكذا؟ فقال:"عباد اللَّه! وضع اللَّه الحرج إلا من (اقترض) (٣) من عرض أخيه شيئًا، (فذلك) (٤) الذي حرج" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن علاقہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن شریک نے ارشاد فرمایا: میں حاضر تھا کہ بدؤں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: کہ اس طرح اور اس طرح کرنے میں ہم پر گناہ ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا! اللہ کے بندو! اللہ نے گناہ ہٹا دیا ہے مگر جو کوئی شخص اپنے بھائی کی غیبت کرتا ہے تو اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27194، ترقيم محمد عوامة 26055)
حدیث نمبر: 26056 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٥ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن معاوية بن قرة قال: لو رأيت أقطع فذكرته، فقلت: الأقطع كانت غيبة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ نے ارشاد فرمایا: اگر تو کسی ہاتھ کٹے کو دیکھے پھر تو نے اس کا یوں ذکر فرمایا: کہ ہاتھ کٹا تو یہ بھی غیبت ہوگی۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت ابو اسحاق کے سامنے ذکر کی، تو آپ نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27195، ترقيم محمد عوامة 26056)
حدیث نمبر: 26057 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٧ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن عبد اللَّه بن بكر عن أبيه (قال) (١) أبو موسى الأشعري: (لو) (٢) رأيتُ رجلا (يرضع) (٣) شاة في الطريق فسخرتُ منه خفتُ أن لا أموت حتى (أرضعها) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن بکر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ارشاد فرمایا: اگر میں کسی آدمی کو دیکھوں کہ وہ راستہ میں بکری کا دودھ پی رہا ہے اور پھر اس کا مذاق بناؤں، تو مجھے خوف ہے کہ مجھے موت نہیں آئے گی یہاں تک کہ میں بھی راستہ میں بکری کا دودھ پیوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27197، ترقيم محمد عوامة 26057)
حدیث نمبر: 26058 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا حسن عن عطاء (بن) (١) السائب عن الشعبي عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو (لا) (٢) يسمع فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه فقد بهته (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27198، ترقيم محمد عوامة 26058)
حدیث نمبر: 26059 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٩٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: لو سخرت من كلب لخشيت أن (أكون) (١) كلبًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر میں کسی کتے کا مذاق اڑاؤں تو مجھے خوف ہے کہ میں بھی کتا نہ بن جاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27199، ترقيم محمد عوامة 26059)
حدیث نمبر: 26060 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: البلاء موكل بالقول (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مصیبتیں تو باتوں کی وجہ سے مسلط ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27200، ترقيم محمد عوامة 26060)
حدیث نمبر: 26061 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن إبراهيم) (١) عن أبي الضحى عن مسروق قال: إذا قلت ما فيه فقد اغتبته، (وإن) (٢) قلت ما ليس فيه فقد بهته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوا لضحیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: جب تم نے ایسی بات کہی جو اس شخص میں موجود تھی تو تحقیق تم نے اس کی غیبت بیان کی اور جب تم نے ایسی بات کہی جو اس شخص میں موجود نہیں تھی تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27201، ترقيم محمد عوامة 26061)
حدیث نمبر: 26062 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٠٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن الحارث قال: كنت (آخذا) (١) بيد إبراهيم ونحن نريد المسجد، قال: فذكرت رجلًا فاغتبته، قال: فقال (لي) (٢) إبراهيم: ارجع فتوضأ، كانوا يعدون هذا هُجرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عجلان فرماتے ہیں کہ حضرت حارث نے ارشاد فرمایا: کہ میں حضرت ابراہیم کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھا اور ہم دونوں کا مسجد جانے کا ارادہ تھا اتنے میں میں نے ایک آدمی کا ذکر کیا اور اس کی غیبت کی تو حضرت ابراہیم نے مجھ سے فرمایا: واپس جاؤ اور وضو کرو، صحابہ اس کو فحش گوئی شمار کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27202، ترقيم محمد عوامة 26062)