☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن لوگوں نے صبح کے وقت سونے کو نومۃ الضحٰی کہا، اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جن لوگوں نے صبح کے وقت سونے کو نومۃ الضحٰی کہا، اور اس بارے میں جو روایات منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 25950 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن ثابت بن عبيد (عن) (١) عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: مر بي (عمرو) (٢) بن (بليل) (٣) وأنا متصبح في النخل فحركني برجله (فقال) (٤) : أترقد في الساعة التي (ينتشر) (٥) فيها عباد اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن بلیل میرے پاس سے گزرے اور میں کھجور کے باغ میں صبح کے وقت سو رہا تھا۔ آپ نے اپنے پاؤں سے مجھے ہلایا اور فرمایا: کیا تم اس وقت میں سو رہے ہو جس میں اللہ کے بندے منتشر ہوتے ہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27083، ترقيم محمد عوامة 25950)
حدیث نمبر: 25951 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٤ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه قال: كان الزبير (ينهى) (١) بنيه عن التصبح (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زبیر اپنے بیٹوں کو صبح کے وقت سونے سے روکتے تھے اور حضرت عروہ نے فرمایا: بیشک میں نے ایک آدمی کے بارے سناجو صبح سوتا تھا کہ آپ اس کو حقیر سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27084، ترقيم محمد عوامة 25951)
حدیث نمبر: 25952 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٦ - حدثنا حفص عن طلحة (بن) (١) يحيى عن عبد اللَّه بن فروخ عن طلحة ابن عبيد اللَّه أنه (٢) مر بابن له (قد) (٣) تصبح، فذكر أنه فقده ونهاه عن ذلك (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن فروخ فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ اپنے بیٹے کے پاس سے گزرے اس حال میں کہ وہ صبح کے وقت سو رہا تھا انہوں نے اس کے سر پر چپت لگائی اور اس کو سونے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27086، ترقيم محمد عوامة 25952)
حدیث نمبر: 25953 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٧ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي سفيان قال: التقى بن الزبير (وعبيد) (١) بن عمير فتذاكر أشياء فقال له الآخر: (أما) (٢) علمت أن الأرض تعج إلى ربها من نومة (علمائها) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر اور حضرت عبید بن عمیر آپس میں ملے اور آپس میں کچھ مذاکرہ کیا، پھر دوسرے نے ان کو کہا، کیا تم جانتے ہو کہ زمین اپنے رب کو چیخ کر علماء کی نیند کے بارے میں بتلاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27087، ترقيم محمد عوامة 25953)
حدیث نمبر: 25954 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٨ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه قال: قال الزبير: إني لأزهد في الرجل (يتصبح) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر نے ارشاد فرمایا: بیشک میں صبح سونے والے شخص کو حقیر سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27088، ترقيم محمد عوامة 25954)
حدیث نمبر: 25955 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٨٩ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر (عن عبيد اللَّه) (١) قال: كان سالم لا يتصبح، وكان يقيل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سالم صبح نہیں سوتے تھے اور بہت کم نیند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27089، ترقيم محمد عوامة 25955)
حدیث نمبر: 25956 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٩٠ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر عن عبيد اللَّه (بن عبد اللَّه) (١) مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ سے مذکورہ حدیث اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27090، ترقيم محمد عوامة 25956)
حدیث نمبر: 25957 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٩١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن مكحول (مثله) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے بھی مذکورہ حدیث منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27091، ترقيم محمد عوامة 25957)