☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو پڑوسی کے حق کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو پڑوسی کے حق کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 25925 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون وعبدة بن سليمان عن يحيى بن (سعيد) (١) عن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم عن عمرة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما زال جبريل يوصيني بالجار حتى ظننت أنه سيورثه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حضرت جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں وصیت کرتے رہے، یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ وہ اس کو وراثت میں حقدار بنادیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27058، ترقيم محمد عوامة 25925)
حدیث نمبر: 25926 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٥٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) عن مجاهد قال: كنا جلوسا عند عبد اللَّه بن عمرو فقال: إني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يوصي بالجار حتى (خشينا) (٣) أو رأينا أنه سيورثه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا: یقینا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑوسی کے متعلق وصیت فرما رہے تھے۔ یہاں تک کہ ہمیں گمان ہوا یا ہماری یہ رائے ہوئی کہ عنقریب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو وراثت میں حقدار بنادیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27059، ترقيم محمد عوامة 25926)
حدیث نمبر: 25927 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٠ - حدثنا (أبو) (١) (الأحوص) (٢) عن أبي (حَصِين) (٣) عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من كان يؤمن باللَّه واليوم الآخر فلا يؤذي جاره" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف مت پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27060، ترقيم محمد عوامة 25927)
حدیث نمبر: 25928 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) سلام بن مسكين قال: حدثنا (شهر) (٢) بن حوشب عن محمد بن (يوسف بن) (٣) عبد اللَّه بن سلام أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: آذاني جاري، فقال:"اصبر"، ثم أتاه الثانية فقال: آذاني جاري، فقال:"اصبر"، ثم أتاه الثالثة فقال: آذاني جاري، فقال:"اعمد إلى متاعك فاقذفه في السكة، فإذا مر بك أحد فقل: آذاني جاري، فتحق عليه اللعنة (أو) (٤) تجب عليه (اللعنة) (٥) " (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن یوسف بن عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا: میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرو۔ پھر وہ دوسری مرتبہ آیا اور کہنے لگا! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: صبر کرو، پھر وہ تیسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اور اپنا سامان گلی میں پھینک دو، اور جب تمہارے پاس سے کوئی بھی شخص گزرے تو اس کو کہو! میرے پڑوسی نے مجھے تکلیف پہنچائی، پس اس پر لعنت ہوگی یا یوں فرمایا: اس پر لعنت واجب ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27061، ترقيم محمد عوامة 25928)
حدیث نمبر: 25929 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن داود بن (فراهيج) (١) قال: سمعت أبا هريرة يحدث عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أوصاني جبريل بالجار حتى ظننت أنه يورثه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے پڑوسی کے بارے میں وصیت کی یہاں تک کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو وارث قرار دے دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27062]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27062، ترقيم محمد عوامة 25929)
حدیث نمبر: 25930 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن ⦗١٥٨⦘ أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم إني أعوذ بك من جار (سوء) (١) في دار المقامة، فإن جار البادية يتحول" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی! اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں رہنے کے گھر میں برے پڑوسی سے، اس لیے کہ گاؤں کا پڑوسی بدلتا رہتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27063، ترقيم محمد عوامة 25930)
حدیث نمبر: 25931 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن سنان (بن) (٢) (سعيد) (٣) عن أنس بن مالك قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما هو بمؤمن من لم (يأمن) (٤) جاره بوائقه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ شخص کامل مومن نہیں ہے جس کا پڑوسی اس کی تکالیف سے محفوظ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27064، ترقيم محمد عوامة 25931)
حدیث نمبر: 25932 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأوزاعي عن عبدة بن أبي لبابة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا قليل من أذى الجار" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدہ بن ابی لبابہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کا تھوڑا سا ایمان بھی نہیں جو پڑوسی کو تکلیف پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27065، ترقيم محمد عوامة 25932)
حدیث نمبر: 25933 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٦ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون (بن) (٢) مهران قال: كان رجل من المسلمين يصوم فكان يجعل (٣) لسحوره (قرصًا) (٤) فجاءت الشاة فأخذت القرص، (فقامت) (٥) المرأة ففكت (لحييَّ) (٦) الشاة فأخذت القرص (فثغت) (٧) الشاة فقال الرجل: ما يدريك ما بلغ (ثغاؤها) (٨) من أذى جارك؟.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی سحری کے لیے روٹی کا ایک ٹکڑا رکھتا تھا۔ پس بکری آئی اور اس نے روٹی کا ٹکڑ ا لے لیا، اتنے میں اس کی بیوی نے کھڑے ہو کر اس سے محلہ دار کی بکری کو باندھ دیا اور اس سے روٹی کا ٹکڑا لے لیا، تو بکری نے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ اس آدمی نے کہا: کیا تو جانتی ہے کہ اس کی چیخنے سے بھی پڑوسی کو تکلیف پہنچے گی؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27066، ترقيم محمد عوامة 25933)
حدیث نمبر: 25934 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام بن عروة عن أبيه قال: أخبرني جار النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان (يرمي) (١) بالأرجام (والجيف) (٢) (٣) فقال:" (يا معشر) (٤) قريش أي مجاورة هذه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پڑوسی نے بتلایا: کہ وہ مردار اور پتھر پھینکا کرتا تھا؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے گروہ قریش! یہ کیسی ہمسائیگی ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27067، ترقيم محمد عوامة 25934)