☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← بعض لوگوں نے نیکی اور صلہ رحمی کے بارے میں یوں فرمایا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 25896 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٢٨ - حدثنا ابن عيينة عن (الزهري عن) (١) أبي سلمة بن عبد الرحمن أن عبد الرحمن عاد أبا (الرداد) (٢) فقال خيرهم وأوصلهم أبو محمد -يعني ابن عون-: ⦗١٤٦⦘ سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"قال اللَّه: أنا اللَّه وأنا الرحمن، وهي الرحم، شققت لها اسمًا من أسمي، فمن وصلها وصلته ومن قطعها بتته" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے حضرت ابو الرداد کی عیادت کی اور فرمایا: لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جو سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والا ہو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اللہ نے فرمایا! میں اللہ ہوں اور میں رحمن ہوں اور یہی رحم ہے میں نے اپنے نام میں سے ایک نام مشتق کردیا۔ پس جو شخص صلہ رحمی کرے گا تو میں اس کو جوڑ دوں گا اور جو شخص قطع تعلقی کرے گا تو میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27028، ترقيم محمد عوامة 25896)
حدیث نمبر: 25897 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٢٩ - حدثنا وكيع عن معاوية بن أبي (مزرد) (١) عن يزيد بن رومان عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرحم معلقة بالعرش تقول: من وصلني وصله اللَّه ومن قطعني قطعه اللَّه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری اللہ کے عرش سے معلق ہے اور یوں کہتی ہے: جو شخص اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کرے گا تو اللہ اس پر مہربانی کرے گا، اور جو قطع تعلقی کرے گا تو اللہ اس سے رحمت کو منقطع کر دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27029، ترقيم محمد عوامة 25897)
حدیث نمبر: 25898 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن عوف عن زرارة بن أوفى عن عبد اللَّه بن سلام قال: لما قدم رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم المدينة انجفل الناس نحوه فأتيته، فلما نظرت إليه عرفت أن وجهه ليس (بوجه) (١) كذاب، فكان أول شيء سمعته يقول:"يا أيها الناس أفشوا السلام وصلوا الأرحام وأطعموا الطعام وصلوا بالليل والناس نيام" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے، تو لوگ جلدی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، آپ کہتے ہیں کہ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے اور سب سے پہلی بات جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! سلام کو پھیلاؤ، اور صلہ رحمی کرو اور کھانا کھلاؤ، اور رات کو نماز پڑھو، اس حال میں کہ لوگ سو رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27030، ترقيم محمد عوامة 25898)
حدیث نمبر: 25899 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣١ - حدثنا جرير عن منصور عن عطاء بن أبي مروان عن أبيه عن كعب قال: والذي فلق (البحر) (١) لبني إسرائيل أن في التوراة مكتوب: يا ابن آدم اتق ربك ⦗١٤٧⦘ وأبرر والديك وصل رحمك أمد لك في عمرك وأيسر لك يسرك وأصرف عنك عسرك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس نے بنی اسرائیل کے لیے سمندر کو پھاڑا، تورات میں لکھا ہوا ہے، اے ابن آدم! اپنے رب سے ڈر، اپنے والدین سے نیکی کا معاملہ کر، اور پنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کر، میں تیری عمر میں اضافہ کر دوں گا، اور میں تیرے لیے آسانیاں پیدا کر دوں گا اور میں تیری مشکلوں کو تجھ سے پھیر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27031، ترقيم محمد عوامة 25899)
حدیث نمبر: 25900 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٢ - حدثنا جرير عن منصور عن أبي إسحاق عن (مغراء) (١) عن ابن عمر قال: من (اتقى) (٢) ربه ووصل رحمه نسئ له في عمره، وثرا ماله، وأحبه أهله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغرائ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے رب سے ڈرتا ہو اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کرتا ہو، تو اس کی عمر دراز کر د ی جاتی ہے اور اس کے مال میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے گھر والے اس سے محبت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27032، ترقيم محمد عوامة 25900)
حدیث نمبر: 25901 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٣ - حدثنا وكيع عن أبي عاصم الثقفي عن محمد بن عبد اللَّه بن قارب قال: سمعت عبد اللَّه بن عمرو يقول بلسان له ذلق: إن الرحم معلقة بالعرش تنادي بلسان (لها) (١) ذلق: اللهم صل من وصلني واقطع من قطعني (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن قارب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو ان کی فصیح زبان سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ رشتہ داری اللہ کے عرش سے معلق ہے اور اپنی فصیح زبان سے یوں دعا کرتی ہے۔ اے اللہ! تو مہربانی فرما اس شخص پر جو صلہ رحمی کا معاملہ کرے، اور تو بھی رحمت کو منقطع کر دے اس شخص سے جو قطع تعلقی کا معاملہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27033، ترقيم محمد عوامة 25901)
حدیث نمبر: 25902 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا قتادة عن أبي ثمامة الثقفي عن عبد اللَّه بن عمرو أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"توضع الرحم يوم القيامة ولها حجنة كحجنة المغزل، تكلم (بلسان) (١) طلق (ذلق) (٢) فتصل من وصلها ⦗١٤٨⦘ وتقطع من قطعها" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری کو قیامت کے دن رکھا جائے گا اس حال میں کہ اس کے سر میں لوہا ہوگا جیسا کہ تکلہ کے سر میں لوہا ہوتا ہے اور یہ انتہا کی فصیح زبان سے بات کرے اور کہے گی۔ پس تو بھی مہربانی کر جو مجھے جوڑتا ہے اور تو بھی رحمت کو منقطع کر دے اس شخص پر جو مجھے توڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27034، ترقيم محمد عوامة 25902)
حدیث نمبر: 25903 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن محمد (بن) (١) عبد الجبار عن محمد بن كعب القرظي عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الرحم شجنة من الرحمن تجيء يوم القيامة تقول: يا رب قطعت، (يا رب ظلمت) (٢) ، يا رب أسيء إلي" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری رحمن کی ذات سے مختلط ہے یہ قیامت کے دن آئے گی اور کہے گی۔ اے پروردگار، مجھے توڑا گیا، اے پروردگار! مجھ پر ظلم کیا گیا، اے پروردگار! مجھ سے برا سلوک روا رکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27035، ترقيم محمد عوامة 25903)
حدیث نمبر: 25904 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا موسى بن عبيدة قال: حدثنا المنذر بن جهم الأسلمي عن نوفل بن مساحق عن أم سلمة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرحم شجنة آخذة بحجزة الرحمن تناشد حقها فيقول: ألا ترضين أن أصل من وصلك وأقطع من قطعك، من وصلك فقد وصلني، ومن قطعك فقد قطعني" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشتہ داری ایک شاخ کی طرح ہے جو رحمن سے التجا کرکے اپنے حق کے بارے میں پکارتی ہے پس یوں کہتی ہے: کیا تو خوش نہیں کہ میں جوڑتی ہوں اس شخص کو جو تجھ سے جڑتا ہے اور میں توڑتی ہوں اس شخص سے جو تجھ سے تڑتا ہے؟ جو شخص تجھ سے جڑتا ہے وہ مجھے بھی جوڑتا ہے، اور جو تجھ سے توڑتا ہے وہ مجھے بھی توڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27036، ترقيم محمد عوامة 25904)
حدیث نمبر: 25905 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) فطر عن مجاهد عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الرحم معلقة بالعرش وليس المواصل بالمكافئ، ولكن (المواصل) (٣) الذي إذا انقطعت رحمه وصلها" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک رشتہ داری اللہ کے عرش سے نکلتی ہوئی ہے اور صلہ رحمی کرنے والا نہیں ہے جو برابری کا معاملہ کرتا ہے۔ لیکن صلہ رحمی کرنے والا تو وہ شخص ہے کہ جب کوئی اس سے رشتہ داری توڑتا ہے تو وہ اس سے جوڑتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27037، ترقيم محمد عوامة 25905)
حدیث نمبر: 25906 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٣٨ - حدثنا شريك عن سماك (عن عبد اللَّه بن عميرة) (١) عن زوج درة عن درة قالت: قلت يا رسول اللَّه من أتقى الناس؟ قال:"آمرهم بالمعروف وأنهاهم عن المنكر وأوصلهم للرحم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت دُرّۃ فرماتی ہیں کہ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! لوگوں میں سے سب سے زیادہ پرہیز گار کون شخص ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو ان میں سب سے زیادہ نیکی کا حکم کرنے والا ہو اور برائی سے روکنے والا ہو، اور رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا معاملہ کرنے والا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27038، ترقيم محمد عوامة 25906)