☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو رحم کے ثواب کے بارے میں ذکر کی گئیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو رحم کے ثواب کے بارے میں ذکر کی گئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 25864 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٦ - (حدثنا) (١) سفيان بن عيينة عن عمرو بن دينار عن أبي قابوس مولى لعبد اللَّه بن عمرو عن عبد اللَّه بن عمرو يبلغ (به) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) :"الراحمون يرحمهم الرحمن، ارحموا (أهل) (٤) الأرض ⦗١٣٥⦘ يرحمكم من في السماء" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رحم کرنے والوں پر رحمن بھی رحم فرماتا ہے، تم لوگ زمین میں رہنے والوں پر رحم کھاؤ، آسمان والا بھی تم پر رحم کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26996]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26996، ترقيم محمد عوامة 25864)
حدیث نمبر: 25865 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن نافع بن جبير عن جرير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يرحم اللَّهُ من لا يرحم الناس" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26997]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26997، ترقيم محمد عوامة 25865)
حدیث نمبر: 25866 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي (ظبيان) (١) عن جرير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يرحم اللَّه من لا يرحم الناس" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26998]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26998، ترقيم محمد عوامة 25866)
حدیث نمبر: 25867 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٩ - حدثنا أبو معاوية (عن الأعمش) (١) عن زيد بن وهب عن جرير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) بمثله (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26999]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26999، ترقيم محمد عوامة 25867)
حدیث نمبر: 25868 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن (عبيد اللَّه) (١) بن عامر عن عبد اللَّه بن عمرو يرويه قال:"من لم يرحم صغيرنا ويعرف حق كبيرنا فليس منا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبید اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ نے ارشادفرمایا: جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہیں کرتا اور ہمارے بڑوں کا حق نہیں پہچانتا، پس وہ ہم میں سے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27000]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27000، ترقيم محمد عوامة 25868)
حدیث نمبر: 25869 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (منصور عن أبي عثمان مولى المغيرة بن شعبة عن) (١) أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الصادق المصدوق أبا القاسم صاحب هذه الحجرة (يقول) (٢) :"لا تنزع الرحمة إلا من شقي"، قال: شعبة وجدته مكتوبًا عندي (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو القاسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کہ صادق و مصدوق ہیں اور اس حجرے والے ہیں کو فرماتے ہوئے سنا: رحمت نہیں چھینی جاتی مگر بدبخت سے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں: میں نے اس روایت کو اپنے پاس لکھا ہوا بھی پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27001]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27001، ترقيم محمد عوامة 25869)
حدیث نمبر: 25870 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٢ - حدثنا ابن (علية) (١) عن زياد بن (مخراق) (٢) عن معاوية بن قرة عن (أبيه) (٣) أن رجلًا قال للنبي صلى الله عليه و آله وسلم: إني لأذبح الشاة (وإني) (٤) أرحمها أو قال: إني لأرحم الشاة إذا ذبحتها فقال:"إن الشاة إن رحمتها رحمك اللَّه مرتين" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: میں نے بکری کو ذبح کیا ا س حال میں کہ میں نے اس پر بہت رحم کھایا یا یوں عرض کیا: یقینا میں نے بکری پر بہت رحم کھایا جب میں نے اس کو ذبح کیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اگر تو نے بکری پر رحم کھایا تو اللہ تجھ پر رحم کرے گا۔ آپ نے دو مرتبہ یہ ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27002، ترقيم محمد عوامة 25870)
حدیث نمبر: 25871 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٣ - حدثنا وكيع عن قرة بن خالد (السدوسي) (١) عن أبي العلاء بن ⦗١٣٧⦘ عبد اللَّه ابن الشخير [عن أخيه مطرف (بن) (٢) عبد اللَّه بن الشخير] (٣) قال: إن اللَّه (يرحم) (٤) (برحمة) (٥) العصفور.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العلاء بن عبد اللہ بن الشخیر فرماتے ہیں کہ ان کے بھائی حضرت مطرف بن عبد اللہ بن الشخیر نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رحم کرتا چڑیا پر رحم کرنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27003، ترقيم محمد عوامة 25871)
حدیث نمبر: 25872 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٤ - حدثنا وكيع وعبد اللَّه بن نمير عن إسماعيل عن قيس عن جرير قال: (قال) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يَرحم اللَّه من لا يَرحم الناس" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم نیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27004، ترقيم محمد عوامة 25872)
حدیث نمبر: 25873 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٥ - حدثنا أبو معاوية قال: أخبرنا الأعمش عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: ارحم من في الأرض يرحمك من في السماء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تو زمین والوں پر رحم کر آسمان والا تجھ پر رحم کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27005، ترقيم محمد عوامة 25873)
حدیث نمبر: 25874 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن أبيه قال: بلغني أنه مكتوب في التوراة: كما تَرحمون (تُرحمون) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: بیشک تورات میں لکھا ہوا ہے کہ جیسے تم رحم کرو گے تم پر رحم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27006، ترقيم محمد عوامة 25874)
حدیث نمبر: 25875 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان عن أسامة بن زيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إنما يرحم اللَّه من عباده الرحماء" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ اپنے رحم کرنے والے بندوں پر رحم کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27007، ترقيم محمد عوامة 25875)
حدیث نمبر: 25876 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٨ - حدثنا وكيع (وعلي بن) (١) هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ⦗١٣٨⦘ جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من لا يَرحم لا يُرحم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27008، ترقيم محمد عوامة 25876)