☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← اُن حضرات کے جوتوں کے بیان میں کہ وہ کیسے ہوتے تھے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 25437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن هشام عن ابن سيرين أن نعل النبي صلى الله عليه و آله وسلم (كان) (١) لها قباللان، ونعل أبي بكر وعمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔ اور حضرت ابوبکر، حضرت عمر کے جوتے بھی ایسے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26555، ترقيم محمد عوامة 25437)
حدیث نمبر: 25438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن همام عن قتادة عن أنس قال: كان لنعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قبالان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جُوتے کے دو تسمے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26556، ترقيم محمد عوامة 25438)
حدیث نمبر: 25439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق قال: رأيت نعل ابن عمر لها قبالان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے جوتے کو دیکھا اس کے دو تسمے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26557، ترقيم محمد عوامة 25439)
حدیث نمبر: 25440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك (عن جابر) (١) عن أبي جعفر قال: كان حذو رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم مخصرتين (معقبتين) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جُوتے درمیان سے تنگ اور بڑی ایڑی والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26558، ترقيم محمد عوامة 25440)
حدیث نمبر: 25441 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: كان نعل رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لها (شراكان) (١) قبالان (مثنى) (٢) شراكهما (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے کے دو تسمے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26559]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26559، ترقيم محمد عوامة 25441)
حدیث نمبر: 25442 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [ (يحيى) (١) بن آدم] (٢) قال: حدثنا ⦗١٩⦘ (حسين) (٣) عن يزيد بن أبي زياد قال: رأيت نعل النبي صلى الله عليه و آله وسلم (في المدينة) (٤) (مخصرة) (٥) (ملسنة) (٦) (له) (٧) عقب خارج (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے مبارک مدینہ میں دیکھے وہ درمیان میں سے تنگ، زبان کی طرح باریک اور پیچھے سے باہر نکلے ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26560، ترقيم محمد عوامة 25442)