☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات عورتوں کے لئے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← جو حضرات عورتوں کے لئے ریشم پہننے میں رخصت کے قائل ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 25281 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن إبراهيم عن علقمة (عن ابن مسعود) (١) أنه سئل عن الحرير والذهب للنساء (فقال) (٢) : إنما هن لعبكم فزينوهن بما شئتم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ، حضرت ابن مسعود کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے عورتوں کے (استعمال کے لئے) سونے اور ریشم کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے جواب میں فرمایا: عورتیں تمہاری کھیل ہیں پس تم جس چیز سے چاہو ان کو مزین کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26394]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26394، ترقيم محمد عوامة 25281)
حدیث نمبر: 25282 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن علقمة بن مرثد عن مجاهد قال: (رخص) (١) للنساء في الحرير والذهب ثم قرأ: ﴿أَوَمَنْ يُنَشَّأُ فِي (الْحِلْيَةِ) (٢) وَهُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِينٍ﴾ [الزخرف: ١٨] (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عورتوں کو ریشم اور سونے (کے استعمال) میں اجازت دی گئی ہے، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: (أَوَمَنْ یُنَشَّأُ فِی الْحِلْیَۃِ وَہُوَ فِی الْخِصَامِ غَیْرُ مُبِینٍ) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26395]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26395، ترقيم محمد عوامة 25282)
حدیث نمبر: 25283 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا مسعر عن (أبي) (٢) عون عن أبي صالح (الحنفي) (٣) عن علي أن أكيدر دومة أهدى إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم ثوب حرير فأعطاه عليًا، فقال:" (شقه) (٤) خمرًا بين النسوة" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اکیدر دومہ نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ریشم کا کپڑا ہدیہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ کپڑا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دیا اور فرمایا: ”تم اس کو عورتوں کے درمیان تقسیم کردو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26396]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26396، ترقيم محمد عوامة 25283)
حدیث نمبر: 25284 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن عبيد اللَّه عن نافع عن سعيد بن أبي (هند) (٢) عن أبي موسى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم في الحرير والذهب:"حرام على ذكور أمتي حل لإناثهم" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم اور سونے کے بارے میں ارشاد فرمایا: ”میری امت کے مردوں پر حرام ہیں اور ان کی عورتوں کے لئے حلال ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26397]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26397، ترقيم محمد عوامة 25284)
حدیث نمبر: 25285 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن معمر أخبره عن الزهري عن أنس قال: رأيت على زينب بنت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قميص حرير سيراء (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خالص ریشم کی قمیص دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26398]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26398، ترقيم محمد عوامة 25285)
حدیث نمبر: 25286 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٣٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا معقل بن عبيد اللَّه عن ميمون بن مهران قال: لا بأس بالحرير والديباج للنساء، إنما يكره لهن ما يصف أو يشف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن مہران سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عورتوں کے لئے دیباج اور ریشم میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ان کے لئے صرف وہ کپڑا مکروہ ہے جو (اعضاء کو پاک کرے یا باریک ہو۔ (بہت زیادہ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26399]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26399، ترقيم محمد عوامة 25286)
حدیث نمبر: 25287 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: إني لأكسو بناتي الحرير (وأحليهن) (١) (بالذهب) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بلاشبہ میں اپنی بیٹیوں کو ریشم پہناتا ہوں اور میں ان کو سونے کا زیور پہناتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26400]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26400، ترقيم محمد عوامة 25287)